پنجاب میں گاڑیوں کی رجسڑیشن میں تبدیلی کا امکان، پنجاب میں گاڑیوں کی نمبر پلیٹ سے شہروں کی نشاندہی کرنے والے حروف حذف کر کے یونیورسل نمبر لگائے جائیں گے

 
0
602

لاہور اپریل 17 (ٹی این ایس): پنجاب میں گاڑیوں کی رجسڑیشن میں تبدیلی کا امکان ظاہر کی جا رہا ہے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ پنجاب بھر میں گاڑیوں کو یونیورسل نمبر لگائے جائیں گے۔شہروں کی نشاندہی کرنے والے شہروں کے حروف نمبر پلیٹ سے حذف کر دئیے جائیں گے۔صوبائی وزیر ایکسائز کا کہنا ہے کہ شہروں کے لحاظ سے نمبر پلیٹ سسٹم ختم کر رہے ہیں۔تمام شہروں میں گاڑیوں کی رجسٹریشن یونیورسل نمبر کے ساتھ ہو گی۔
یونیورسل نمبر پلیٹ سے گاڑیوں کی ٹریکنگ میں آسانی ہو گی۔یہ فیصلہ بڑے شہروں میں گاڑیوں کی ڈیمانڈ زیادہ ہونے کی وجہ سے کیا گیا۔کیونکہ زیادہ تری لوگ لاہور جیسے بڑے شہروں کی نمبر پلیٹ کو اہمیت دیتے ہیں جس کی وجہ سے مشکلات پیش آتی ہیں۔جب کہ گاڑیوں پر یونیورسل نمبر لگانے سے ان کی ٹریکنگ بھی کی جا سکے گی جس سے چوری اور ڈکیتیوں کے واقعات میں بھی کمی آئے گی۔
یہ فیصلہ جلد ہی کابینہ کے سامنے پیش کیا جائے گا۔جب کہ دوسری جانب ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کار مینوفیکچررز نئی گاڑیوں کی فراہمی پر کار خرید کنندگان سے پریمیئم کے غیر قانوی مطالبہ میں ملوث ڈیلرز کو بلیک لسٹ کرنے پر متفق ہو گئے ہیں،حکومت پہلے اس سلسلہ میں ایک ریگولیٹری فریم ورک قائم کرنے کا فیصلہ کر چکی ہے جس کا مقصد آٹو انڈسٹری پلیئرز کو چیک کرنا ہے کہ آیا وہ صارفین سے نئی گاڑیوں کی ڈیلیوری پر کہیں غیر قانونی پریمیئم تو نہیں لے رہے،حکومت نے اس دیرینہ پریکٹس کے بعد اس کا نوٹس لیا۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ حکومت کے علم میں لایا گیا تھا کہ کار ڈیلرز نئی گاڑیوں کی وقت سے پہلے فراہمی پر کسٹمرز سے قیمت سے زیادہ رقم وصول کرتے ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ وزیر اعظم عمران خان نے پہلے ہی وزارت قانون،خزانہ اور ایک مشیر پر مشتمل کمیٹی تشکیل دیدی ہے جو تین ہفتوں کے دوران ایک ریگولیٹری ڈیوٹی اور ضرورت پڑنے پر پینل پروویژنز بھی تشکیل دیگی جس کا مقصد کار ڈیلرز کی جانب سے کار خرید کنندگان سے نئی کار پر انوائس پرائس سے زائد پریمیئم کے غیر قانونی مطالبہ کو روکنے میں معاونت ثابت ہو گی۔