ایل ڈی اے میں متعدد افسروں کے تقرروتبادلے

 
0
401

لاہورجولائی19(ٹی این ایس):لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل نے ڈائریکٹر لینڈ ڈویلپمنٹ فورمعظم رشید کو گجر پورہ اور سبزہ زار سکیموں کے ریکارڈ کی چھان بین کے لئے ریکارڈ سفٹنگ سیل میں اضافی ذمہ داریاں تفویض کر دی ہیں ۔ دریں اثنالاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل (ہیڈ کوارٹرز)سمیعہ سلیم نے تقرری کے منتظر ڈپٹی ڈائریکٹر انجینئرنگ علی ضیاء کی خدمات مزید تقرری کے لئے چیف انجینئر ایل ڈی اے کے سپرد کر دی ہیں ۔ ٹاؤن پلاننگ میں تعینات پرائیویٹ سیکرٹری خادم حسین کو تبدیل کر کے ڈائریکٹوریٹ آف اسٹیٹ مینجمنٹ پرائیویٹ ہاؤسنگ سکیمز میں تعینات کر دیا ہے جبکہ اس ڈائریکٹوریٹ میں کام کرنے والے پرائیویٹ سیکرٹری محمد نواز کو ایڈمنسٹریشن میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی ہے