کراچی : پی آئی اے کی غفلت، طیارے کو سلائیڈنگ شوٹ چیک کئے بغیر ہی روانہ کردیا

 
0
317

کراچی مئی 04 (ٹی این ایس): پی آئی اے کے انجینئرز نے کمال مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے طیارے کا سلائیڈنگ شوٹ چیک کئے بغیر ہی کراچی کے لئے روانہ کردیا، خالی بزنس کلاس کے ساتھ کراچی لایا گیا۔تفصیلات کے مطابق باکمال لوگ لاجواب سروس کی دعویدار پی آئی اے انتظامیہ نے ٹورنٹو سے آنے والی پرواز کا طیارہ سلائیڈنگ شوٹ چیک کئے بغیر ہی کراچی کے لئے روانہ کردیا۔اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ پرواز کی واپسی پربوئنگ 777 طیارے کی سلائیڈنگ شوٹ چیک کرنا ضروری ہے، بی جے وائی رجسٹریشن کا حامل طیارہ بغیر چیکنگ پرواز نمبر305 کراچی روانہ کیا گیا۔
پرواز نمبر پی کی790کا بوئنگ طیارہ بدھ کی شام ٹورنٹو سے لاہور پہنچا تھا، سلائیڈنگ شوٹ چیکنگ کے بغیر طیارے کو خالی بزنس کلاس کے ساتھ کراچی لایا گیا۔طیارے کی بزنس کلاس کی نشستوں کو اسٹرپ کے ذریعے مسافروں کے لئے بند کیا گیا، مختلف سلائیڈنگ شوٹ کے دروازے کو بھی اسٹرپ کی مدد سے ناقابل استعمال بنایا گیا۔