ملک میں آئی ایم ایف کی حکومت ہے، قوم کو گروی رکھ دیا گیا ہے ‘مریم اورنگزیب

 
0
422

لاہور مئی 04 (ٹی این ایس): پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ رمضان سے پہلی پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ بہت بڑی زیادتی اور ظلم ہے،عمران صاحب پہلے عوام کے منہ سے روٹی چھینی اور اب رمضان سے پہلے پیٹرول مہنگا کر کے چولہے بند کر دیئے ہیں ۔انہوں نے اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت 9ماہ میں اپنے وعدہ کے مطابق صرف عوام کی چیخیں نکلوانے میں کامیاب ہوئی ہے ، رمضان سے پہلے پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ اِس بات کا ثبوت ہے کہ ملک میں آئی ایم ایف کی حکومت ہے ،آئی ایم ایف جانے پر خودکشی کرنے کا دعوی کرنے والے نے ملک اور قوم کو آئی ایم ایف میں گروی رکھ دیا ہے ،کہا تھا نہ ہوشیار رہنا ، جب بھی چور ، ڈاکو اور این آراو کے نعروں کا شور زیادہ ہوتا ہے عوام پہ ایک نئے ظلم کا پیش خیمہ ہوتا ہے،کہا تھا نہ ہوشیار رہنا ، جب بھی چور ، ڈاکو اور این آراو کے نعروں کا شور عوام پہ ایک نئے ظلم کا پیش خیمہ ہوتا ہے۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ اپنی نااہلی اور نالائقی کا بدلہ عوام سے لیا جا رہا ہے،ملک میں آئی ایم ایف کی حکومت ہے، پیٹرول مہنگا ، گیس اور بجلی مہنگی، کیونکہ وزیر آئی ایم ایف کا ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ وزیر کے بعد اب گورنرسٹیٹ بنک اور ایف بی آرکا چیئرمین بھی آئی ایم ایف کا ہو گا،عمران صاحب ٹیکس ریوینیو میں ساڑھے چار سو ارب کا خسارہ بھی کیا مسلم لیگ کی حکومت کی وجہ ہے ۔