عیدالفطر یکم شوال 5 جون بروز بدھ کو ہو گی، پروفیسر محمد حمزہ نعیم کی پیشگوئی

 
0
349

فیصل آباد مئی 06 (ٹی این ایس): تمام اسلامی ایام اور مذہبی تہواروں کے بارے میں 100فیصد درست پیشگوئیاں کرنے والے ملک کے ممتاز ماہر فلکیات ، قمر شناس ، علم الاعداد ، روئت ہلال ایکسپرٹ پروفیسر محمد حمزہ نعیم پرنسپل (ر) گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج جھنگ کی یکم رمضان المبارک کے بارے میں پیشگوئی 100فیصد درست ثابت ہو ئی ہے جنہوںنے بتایا تھا کہ رمضان المبارک 1440ھ کا چاند 6مئی بروز پیر کی شام نظر آئے گا اور یکم رمضان المبارک بروز منگل بمطابق 7مئی کو پہلا روزہ ہو گا۔پروفیسر محمد حمزہ نعیم نے مزید پیشگوئی کی ہے کہ شوال کا چاند 4جون بروز منگل کی شام نظر آئے گا اس طرحعید الفطر 5 جون بروز بدھ کو ہو گی۔