نیب نے حمزہ شہباز کی ضمانت خارج کرانے کے لیے چارج شیٹ تیار کرلی

 
0
287

لاہور مئی 06 (ٹی این ایس): نیب نے آمدن سے زائد اثاثہ جات اور مبینہ منی لانڈرنگ کے معاملات میں حمزہ شہباز کی ضمانت خارج کرانے کی تیاری مکمل کرتے ہوئے چارج شیٹ تیار کرلی ہے. ذرائع کے مطابق نیب نے حمزہ شہباز کے خلاف چارج شیٹ تیار کرلی ہے، نیب کی پراسیکیوشن ٹیم حمزہ شہباز سے ہونے والی تحقیقات سے عدالت کو اگاہ کرے گی، منی لانڈرنگ کے الزامات پر گرفتار شہباز شریف خاندان کے مبینہ فرنٹ مین سے ہونے والی تحقیقات سے بھی عدالت کو اگاہ کیا جائے گا‘نیب کی جانب سے حمزہ شہباز پر تحقیقات میں عدم تعاون کا الزام بھی لگایا جائے گا.
لاہور ہائی کورٹ سے ضمانت حاصل کرنے کے بعد نیب نے حمزہ شہباز کو متعدد بار طلب کیا، گزشتہ طلبی پر نیب کی ٹیم نے شام 6 بجے تک حمزہ شہباز کا انتظار کیا لیکن وہ تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش نہیں ہوئے. اس سے قبل بھی حمزہ شہباز نیب کی تفتیشی ٹیم سے عدم تعاون کرتے رہے ہیں، حمزہ شہباز اپنی آمدن کے حوالے سے پوچھے گئے سوالات کا مناسب جواب نہیں دے سکے اور مشکوک ٹرانزیکشن کے حوالے سے بھی وہ ذرائع آمدن نہیں بتا سکے۔ اس کے علاوہ وہ وصول کئے گئے قیمتی تحفے تحائف کے متعلق بھی تسلی بخش جواب نہیں دے سکے.
حمزہ شہباز سے آمدن سے زائد اثاثہ جات اور مبینہ منی لانڈنگ کے حوالے ریکارڈ طلب کیا گیا جو کہ نامکمل فراہم کیا گیا. حمزہ شہباز اپنی آمدن کے حوالے سے پوچھے گئے سوالات کا مناسب جواب نہیں دے سکے اور مشکوک ٹرانزیکشن کے حوالے سے بھی وہ ذرائع آمدن نہیں بتا سکے۔ اس کے علاوہ وہ وصول کئے گئے قیمتی تحفے تحائف کے متعلق بھی تسلی بخش جواب نہیں دے سکے. حمزہ شہباز سے آمدن سے زائد اثاثہ جات اور مبینہ منی لانڈنگ کے حوالے ریکارڈ طلب کیا گیا جو کہ نامکمل فراہم کیا گیا.