احتساب عدالت میں نیب کا ملزم ہتھکڑی لگانے سے کوئی تعلق نہیں، چیئرمین نیب کے ملزمان کو ہتھکڑی نہ لگانے کے احکامات پر سختی سے عمل کیا جا رہا ہے، نیب

 
0
465

اسلام آباد مئی 21 (ٹی این ایس): قومی احتساب بیورو نے احتساب عدالت اسلام آباد میں جعلی بینک اکائونٹس کیس میں پیش ہونے والے ملزم کو ہتھکڑی لگانے کے الزام کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملزم نیب کی تحویل میں نہیں بلکہ عدالتی تحویل میں ہونے کی وجہ سے اڈیالہ جیل حکام کی تحویل میں تھے۔ ترجمان نیب نے کہا کہ اڈیالہ جیل پولیس نے ہی ملزم کو منگل کو احتساب عدالت میں پیش کیا اس لئے نیب کا ملزم ہتھکڑی لگانے سے کوئی تعلق نہیں۔ نیب قانون کے مطابق ہر شخص کی عزت نفس کا احترام کرتا ہے اور چیئرمین نیب کے ملزمان کو ہتھکڑی نہ لگانے کے احکامات پر سختی سے عمل کیا جا رہا ہے۔