پاک فوج پر بزدلانہ حملے کے بعد محسن داوڑ کے افغانستان فرار ہو جانے کی اطلاعات

 
0
457

پی ٹی ایم رہنما گزشتہ روز پاک فوج کی چیک پوسٹ پر حملہ کروانے کے بعد فرار ہو گیا تھا اور تاحال مفرور ہے
اسلام آباد مئی 27 (ٹی این ایس): پاک فوج پر بزدلانہ حملے کے بعد محسن داوڑ کے افغانستان فرار ہو جانے کی اطلاعات، پی ٹی ایم رہنما گزشتہ روز پاک فوج کی چیک پوسٹ پر حملہ کروانے کے بعد فرار ہو گیا تھا اور تاحال مفرور ہے۔ تفصیلات کے مطابق کچھ ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ پاک فوج پر بزدلانہ حملے کے بعد محسن داوڑ کے افغانستان فرار ہو جانے کی اطلاعات ہیں۔ پی ٹی ایم رہنما گزشتہ روز پاک فوج کی چیک پوسٹ پر حملہ کروانے کے بعد فرار ہو گیا تھا اور تاحال مفرور ہے۔
محسن داوڑ نے گزشتہ روز مظاہرین کو مشتعل کرکے پاک فوج کی چیک پوسٹ پر حملہ کروایا تھا۔ بعد ازاں پاک فوج کی جوابی کاروائی کے دوران محسن داوڑ بزدلانہ انداز میں انسانی ڈھال کا استعمال کرتے ہوئے فرار ہو گیا تھا۔ جبکہ اس کا ساتھی علی وزیر اور دیگر گرفتار کر لیے گئے تھے۔ محسن داوڑ کی تاحال تلاش جاری ہے، تاہم اب کچھ اطلاعات آئی ہیں کہ محسن داوڑ افغانستان فرار ہو گیا ہے۔
تاہم اس حوالے سے پاک فوج یا حکومت کی جانب سے تاحال تصدیق نہیں کی گئی۔ دوسری جانب شمالی وزیرستان میں چیک پوسٹ پر حملے کی ایف آئی آر کی تفصیلات سامنے آگئیں۔ مقدمے میں دہشتگردی، 302، اور 324سمیت 10دفعات شامل کی گئیں۔ایف آئی آر کے متن کے مطابق پی ٹی ایم ارکان اسمبلی محسن داوڑ اور علی وزیر نے مسلح ساتھیوں کے ہمراہ چیک پوسٹ پر حملہ کیا۔
ایف آئی آرمیں محسن داوڑ اور علی وزیر سمیت 9 افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔ دوسری جانب پی ٹی ایم کے رہنماء اور رکن قومی اسمبلی علی وزیر کو انسداد دہشتگردی عدالت بنوں میں پیش کردیا گیا، علی وزیرپاک فوج کی چیک پوسٹ پر حملہ کرنے کا الزام ہے،خرقمر میں چیک پوسٹ پرحملہ کرنے اور دہشتگردوں کو چھڑوانے کے الزام میں علی وزیر کو گرفتار کرلیا گیا تھا۔
تاہم انسداد دہشتگردی عدالت نے علی وزیر کو 8روزہ جسمانی ریمانڈ پر سی ٹی ڈی کے حوالے کردیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ علی وزیر کو پشاور منتقل کردیا جائے گا۔ مزید برآں گزشتہ روز پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے واضح کیا تھا کہ پی ٹی ایم کارکنان مذموم مقاصد کیلئے اُکسایا جا رہا ہے، پی ٹی ایم کے معصوم کارکنان کا خیال رکھنے کی ضرورت ہے، چند افراد مذموم مقاصد کیلئے انہیں ریاستی اداروں کیخلاف استعمال کر رہے ہیں۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ شرپسند گروہ نے شمالی وزیرستان کی خاڑ کمر چیک پوسٹ پر حملہ کیا۔ محسن جاوید اور علی وزیر کی سربراہی میں ایک گروہ نے چیک پوسٹ پر حملہ کیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ شمالی وزیرستان واقعہ میں پی ٹی ایم کے معصوم کارکنان کا خیال رکھنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ چند افراد مذموم مقاصد کیلئے انہیں اُکسا رہے ہیں اور ریاستی اداروں کیخلاف استعمال کر رہے ہیں۔