سری لنکن ہائی کمشنر کی رحمن ملک سے ملاقات ، باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو

 
0
594

اسلام آباد مئی 30 (ٹی این ایس): سری لنکن ہائی کمشنر نورالدین محمد سینیٹر رحمان ملک کے گھر پہنچے اور باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو کی۔ سینیٹر رحمان ملک اور سری لنکن ہائی کمشنر نے دو طرفہ تعلقات سمیت دہشتگردی کی روک تھام پر بھی بات کی۔ رحمن ملک نے کہاکہ سینیٹر رحمان ملک اور سری لنکن ہائی کمشنر نے ایسٹر کے موقع پر سری لنکا میں ہونے والے دھماکوں پر گفتگو کی۔
سری لنکن ہائی کمشنر نے کہاکہ پاکستان کا شکرگزار ہوں کہ مشکل وقت میں پورے قوم نے یکجہتی کا اظہار کیا۔ سری لنکن ہائی کمشنر نورالدین محمد نے کہاکہ پاکستان نے ہر مشکل گھڑی میں سری لنکاکا ساتھ دیا اور آج بھی ساتھ ہے۔ رحمن ملک نے کہاکہ سری لنکا میں دھماکے وہاں کے عوام کو آپسمیں لڑانے کیلئے بین الاقوامی سازش کی تحت کئے گئے۔ انہوںنے کہاکہ دھماکوں کا مقصد سری لنکا عوام میں غلط فہمیاں پیدا کرکے مذہبی بنیادوں پر فسادات کروانا تھا۔