اگر فوج اپنے اخراجات کم کرسکتی ہے تو سول ادارے کیوں نہیں؟

 
0
422

وزیراعظم عمران خان کا ایک اور مشکل فیصلہ، تمام سول اداروں کے اخراجات میں بھاری کٹوتی کی ہدایات جاری کردیں
اسلام آباد جون 10 (ٹی این ایس): وزیراعظم عمران خان نے سوال اداروں کے اخراجات میں بھاری کٹوتی کی ہدایت کر دی۔میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تیاری کے حوالے سے اسلاآباد میں اجلاس منقعد ہوا۔۔ اتوار کو وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ، مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد، وزیر مملکت برائے محصولات حماد اظہر، گورنر اسٹیٹ بینکڈاکٹر رضا باقر، چیئرمین ایف بی ار شبر زیدی اور دیگرمتعلقہ حکام شریک ہوئے ۔
وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس میں آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تیاری کے حوالے سے فیصلے کئے گئے ۔اجلاس میں مالی سال 2019-20 کی بجٹ تجاویز زیر غور آئیں ۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزیراعظم نے بجٹ میں سول اخراجات میں بھاری کٹوتی کی ہدایت کر دی ہے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ تمام سول ادارے اپنے اخراجات کم کریں اگر فوج اپنے اخراجات کم کرسکتی ہے تو سوال ادارے کیوں نہیں؟۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں مالی سال 2019-20 کی بجٹ تجاویززیر غور آئیں۔ ذرائع نے بتایاکہ معاشی ٹیم کی جانب سے بجٹ سے متعلق مختلف تجاویز پیش کی گئیں ،وزیراعظم عمران خان نے متعدد تجاویز منظور کرلیں۔ ذرائع نے بتایاکہ وزیراعظم نے معاشی ٹیم کو عوام دوست بجٹ بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ کوشش کریں عام شہریوں پر ذیادہ بوجھ نہ ڈلے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ملاقات کی جس میں صوبے میں امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔
زرائع کے مطابق وکلا ء احتجاج کے دوران کی حکمت عملی پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر اعظم نے کہاکہ قانون کی حکمرانی اور امن و امان کی صورتحال پر سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ذرائع کے مطابق ملاقات میں صوبائی حکومت کی کارکردگی پر بھی بات چیت کی گئی ،پنجاب حکومت کے آئندہ بجٹ سے متعلق امور بھی زیر غور آئے۔