ٹورازم کے لحاظ سے پر کشش تاریخی سرکاری عمارتوں کو سیاحتی مقاصد کے لئے استعمال کریں گے: عثمان بزدار

 
0
387

لاہور جولائی 07 (ٹی این ایس): وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے فیصلہ کر لیا ہے کہ ٹورازم کے لحاظ سے پر کشش تاریخی سرکاری عمارتوں کو سیاحتی مقاصد کے لئے استعمال کریں گے۔ وسائل میں اضافے کے لئے حکومتی اثاثوں کا بہترین استعمال یقینی بنایا جائے گا- پنجاب میں 177 ریسٹ ہاؤسز کو عوام کے لئے کھولنے کا اقدام بے مثال ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ سرکاری ریسٹ ہاؤس میں عوام قیام وطعام کی عمدہ سہولت سے مستفید ہو ں گے سیاحت کا فروغ حکومت کی معاشی پالیسی کا بنیادی جز ہے۔ مربوط ٹورازم پالیسی کے تحت پنجاب میں نئے ٹورریسٹ مقام ڈویلپ کئے جائیں گے۔ سیاحتی مقامات پر تمام ضروری سہولتیں فراہم کرنے کے پروگرام پر تیزی سے عملدرآمد جاری ہے- سیاحت کے فروغ سے مقامی آبادیوں کو روز گار کے مواقع ملیں گے-