اسلام آباد سے اٹھائے جانے والے کوڑا کرکٹ کو زیادہ دور تک لے جانے کے باعث ہونے والی مشکلات پر قابو پانے کے لیے سی ڈی اے نے میٹرو پولیٹین کارپوریشن کو اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں پانچ جگہیں حوالے کر دی ہیں

 
0
259

اسلام آباد جولائی 29 (ٹی این ایس): اسلام آباد سے اٹھائے جانے والے کوڑا کرکٹ کو زیادہ دور تک لے جانے کے باعث ہونے والی مشکلات پر قابو پانے کے لیے سی ڈی اے نے میٹرو پولیٹین کارپوریشن کو اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں پانچ جگہیں حوالے کر دی ہیں۔ ان پانچ مقامات پر میٹرو پولیٹین کارپوریشن کوڑا کرکٹ شفٹنگ سٹیشن (Garbage Shifting Station) بنائے گی۔ حوالہ کیے جانے والی ان جگہوں میں اسلام آباد ایکسپریس وے پر دو،سہالہ (انڈسٹریل ٹرائی اینگل کہوٹہ روڈ) پر ایک جبکہ لکھوال اور ترلائی شامل ہیں۔
میٹرو پولیٹین کارپوریشن ان پانچ مقامات پر اسلام آباد سے اٹھایا جانے والا کوڑا کرکٹ عارضی ڈمپ کرے گی اور وہاں سے اسے مرکزی ڈمپنگ سائٹ پر منتقل کر دیا جائے گا جس کے لیے کوڑا کرکٹ اٹھانے والی گاڑیاں اپنا کوڑا کرکٹ بڑی گاڑیوں میں منتقل کریں گی جو اس کوڑا کرکٹ کو ڈمپنگ سائیٹ تک لے جائیں گی۔
اسلام آباد ایکسپریس وے کے کوڑا کرکٹ ٹرانسفر اسٹیشن پر سوہان، پنڈوریاں، کھنہ کاک، برما،کورال اور دیگر ملحقہ علاقوں سے اٹھائے جانے والے کوڑا کرکٹ کے لیے عارضی طور پر استعمال کیا جائے گا جبکہ انڈسٹریل ٹرائی اینگل سے اکٹھا کئے جانے والا کوڑا کرکٹ سہالہ کے مقام پر اور ترلائی اور لکھوال کے کوڑا کرکٹ ٹرانسفراسٹیشن کو ترلائی اور لکھوال کے علاوہ گردو نواح کے علاقے سے اٹھائے جانے والے کوڑا کرکٹ کے لیے استعمال میں لایا جائے گا۔
سی ڈی اے اسلام آباد کے انوائرنمنٹ کو بہتر بنانے کے لیے متعدد اقدامات اٹھا رہا ہے جس کے لیے سی ڈی اے مختلف اداروں کے ساتھ بھر پور اور موئثر تعاون کر رہا ہے اور اسلام آباد کو ماحول دوست شہر بنانے کے لیے اپنی سروسز فراہم کرنے کا بھر پور عزم رکھتا ہے۔