اسلام آباد اگست 23 (ٹی این ایس): ڈی آئی جی آپریشنز وقارالدین سید کی ہدایت پر وفاقی پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن۔ سی آئی اے اور مختلف تھانہ جات کی کارروائیاں، 12ملزمان گرفتار۔ ملزمان سے 210لیٹر شراب، 203 بوتلیں شراب، تین پسٹلز اور 425گرام چرس برآمد۔ ملزمان سے دو مسروقہ موٹر سائیکل اور آتش بازی کا سامان بھی برآمد۔ ملزمان کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج کر لئے گئے۔ ڈی آئی جی آپریشنز وقارالدین سید نے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھا جائے۔ آئی جی اسلام آباد محمد عامر ذوالفقار خان کی پولیس ٹیموں کو شاباش