چئیرمین قائمہ کمیٹی برائے داخلہ سینیٹر رحمان ملک کا ٹیوٹر پر سیاستدان و دیگرشخصیات کے ناموں سے جعلی اکاؤنٹس کا نوٹس

 
0
957

اسلام آباد اگست 23 (ٹی این ایس): چئیرمین قائمہ کمیٹی برائے داخلہ سینیٹر رحمان ملک کا ٹیوٹر پر سیاستدان و دیگرشخصیات کے ناموں سے جعلی اکاؤنٹس کا نوٹس۔ سینیٹر رحمان ملک کا ایف آئی اے کو سوشل میڈیا پر جعلی اکاؤنٹس بنانے والوں کیخلاف کاروائی کے احکامات۔ سینیٹر رحمان ملک نے کہا کہ سوشل میڈیا پر سیاستدان اور معروف شخصیات کے نام سے جعلی اکاؤنٹس بنائے جا رہے ہیں۔ جعلی اکاؤنٹس کو مختلف مقاصد اور پروپیگنڈہ کیلئے استعمال کئے جا رہے ہیں۔ ایف آئی اے تمام جعلی اکاؤنٹس بنانے والوں کیخلاف تفتیش کرکے قانونی کاروائی کرے۔ معروف قانون داد و سیاستدان اعتزاز احسن کے نام سے ٹیوٹر پر جعلی اکاونٹ چل رہا ہے۔
ایف آئی اے تین دنوں کے اندر اعتزاز احسن کے نام سے جعلی ٹیوٹر اکاونٹ کی تفتیش کرے۔ ایف آئی اے فوری طور پر اعتزاز احسن و دیگر کے ناموں سے چلنے والے جعلی اکاؤنٹس بند کرائے۔ سوشل میڈیا پر جعلی اکاؤنٹس کے حوالے سے ایف آئی اے قائمہ کمیٹی کو 28 اگست کی اجلاس میں بریفنگ دے۔