سی ڈی اے کے بلڈنگ کنٹرول سیکشنI- نے اسلام آباد کے سیکٹر آئی الیون فور میں چند پلاٹوں کو سر بمہر کر دیا

 
0
515

اسلام آباد ستمبر 19 (ٹی این ایس): سی ڈی اے کے بلڈنگ کنٹرول سیکشنI- نے اسلام آباد کے سیکٹر آئی الیون فور میں پلاٹ نمبر3،4،5اور 6 کو سر بمہر کر دیا ہے کیونکہ یہ پلاٹ وئیر ہاؤس (Warehouse) کے لیے الاٹ کئے گئے تھے تاہم انہیں حبیب ترپال، آفتاب موٹرز، شنواری ہوٹل، پینٹ کی دکان اور جوس ویئر ہاؤس کے نام سے کمرشل مقاصد کے لیے استعمال کیا جا رہا تھا جو کہ سی ڈی اے کے بلڈنگ قوانین کی صریحاً خلاف ورزی ہے۔ یہ چاروں پلاٹ سی ڈی اے نے سول ایوی ایشن اتھارٹی کو ویئر ہاؤس کے لیے الاٹ کئے تھے مگر ان پر ہونیوالی کمرشل سرگرمیوں کے باعث بلڈنگ کنٹرول سیکشنI- نے نوٹس جاری کیا تھا اور نوٹس کی 15 دن کی معیاد ختم ہونے کے بعد بلڈنگ کنٹرول سیکشن کے عملے نے چاروں پلاٹوں کو سر بمہر کر دیا ہے۔
علاوہ ازیں سی ڈی اے کے بلڈنگ کنڑول سیکشن I- نے اسلام آباد کے سیکٹر آئی ٹین ون میں واقع کلاس تھری شاپنگ سینٹر کی پارکنگ میں ٹرکوں کا اڈہ بنانے پر اس کلاس تھری شاپنگ سینٹر میں واقع ٹرک اڈہ سے متعلقہ دفاتر کو سر بمہر کر دیا ہے کیونکہ کلاس تھری شاپنگ سینٹر میں دفاتر بنانا اور پبلک پارکنگ پر ٹرک اڈے نہ صرف غیر قانونی ہیں بلکہ اس کے باعث لوگوں کو بھی مشکلات درپیش تھیں انہیں بھی بلڈنگ کنٹرول سیکشن نے نوٹس دیئے تھے تاہم نوٹس کی معیاد پوری ہونے کے بعد انہیں سر بمہر کر دیا گیا ہے۔