صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کی چیف آف ایئرسٹاف نشان امتیاز ملٹری مجاہدانور خان سے ملاقات

 
0
12221

لاہور ستمبر 28 (ٹی این ایس): صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے چیف آف ایئرسٹاف نشان امتیاز ملٹری مجاہدانور خان کے دفتر میں ان سے ملاقات کی۔ ملاقات میں وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر خالد مسعود گوندل بھی موجودتھے۔صوبائی وزیر صحت اور چیف آف ایئر سٹاف کے درمیان پاکستان ایئرفورس کے افسران اور جوانوں کے لئے طبی سہولیات کی فراہمی بارے تبادلہ خیال ہوا۔