الیکشن کمیشن نے حلقہ پی ایس 114 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا معاملہ الیکشن ٹربیونل کو ارسال کر دیا

 
0
333

اسلام آباد جولائی20(ٹی این ایس)الیکشن کمیشن نے سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 114 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے یہ معاملہ الیکشن ٹربیونل کو ارسال کر دیا ہے۔ الیکشن کمیشن میں ایم کیو ایم پاکستان کے امیدوار کامران ٹیسوری نے سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 114میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست کی تھی جس کی سماعت چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) سردار محمد رضا کی سربراہی میں پانچ رکنی بنچ نے کی اور بدھ کو فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔ الیکسن کمیشن نے جمعرات کو فیصلہ سناتے ہوئے معاملہ الیکشن ٹربیونل کو بھجوا دیا