کامیاب نوجوان پروگرام کے پہلے مرحلے میں 10لاکھ نوجوانوں کو باعزت روزگار ملے گا،عثمان ڈار

 
0
1095

سیالکوٹ اکتوبر 26 (ٹی این ایس): معاون خصوصی وزیراعظم پاکستان برائے اٴْمور نوجواناں عثمان ڈار نے کہا ہے کہ “کامیاب نوجوان پروگرام” کے پہلے مرحلے میں 10لاکھ نوجوانوں کو باعزت روزگار ملے گا۔اگر ہمارے نوجوانوں کو موقع اور تربیت دی جائے تو ہمارے نوجوان صلاحیت اور قابلیت میں کسی سے کم نہیں ہیں۔اس موقع پرصوبائی وزیر اسپیشل ایجوکیشن چودھری محمد اخلاق نے کہا کہ ضلع سیالکوٹ 11ڈگری کالجز میں سٹاف کی فراہمی ,نئے ڈسپلن کے اجراء اور جدید سہولیات کی فراہمی کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں ، امسال تین سو بچوں کو بی ایس اور ایم ایس کیلئے اضافی سیٹ پر داخلے دیے گئے اور آئندہ ستمبر تک مزید ڈسپلن کا آغاز ہوگا تاکہ ذہین اورقابل طلبہ و طالبات کو وسائل کی کمی کی وجہ سے اپنی تعلیم کو ادھورا نہ چھوڑیں۔
پرنسپل خلیل احمد طور اور پروفیسر اصغر ڈوگر نے مہمانوں کو سپاسنامہ پیش کیا جبکہ عثمان ڈار اور چودھری محمد اخلاق میرٹ پر ٹاپ پر آنے والے طلبہ و طالبات میں شیلڈ تقسیم کیں اور کالج کے سبزہ زار میں پودا لگا اور واٹر فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح بھی کیا۔