روپے کی قدر مستحکم ہوگئی ہے اور سٹاک مارکیٹ کے اعشاریئے بھی اوپر جارہے ہیں،

 
0
312

اسلام آباد اکتوبر 26 (ٹی این ایس): وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ روپے کی قدر مستحکم ہوگئی ہے اور سٹاک مارکیٹ کے اعشاریئے بھی اوپر جارہے ہیں، کاروبار میں آسانیاں پیدا کرنے کی رنکنگ میں بہتری بڑی کامیابی ہے۔معاشی اشایئے بہتری کی جانب جا رہے ہیں۔وزیر اعظم ہفتہ کو معاشی ٹیم کے اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔وزیر اعظم نے اس موقع پر کاروبار میں آسانیاں پیدا کرنے کی رینکنگ میں بہتری پر متعلقہ اداروں کے مبارکباد دی اور کہا کہ کاروبار میں آسانیاں پیدا کرنیکی رینکنگ مین بہتری بڑی کامیابی ہے۔
انہوں نے کہا کہ معاشی ٹیم کیساتھ متواتر اجلاس کا مقصد معیشت کے پہیے کو مزید تیز کرنا ہے۔وزیر اعظم نے کہا کہ معاشی اعشاریے بہتری کی طرف جارہے ہیں،تعمیرات اور چھوٹے کاروبار کو ترویج دینا معاشی ٹیم کا مشن ہونا چاہیے۔وزیر اعظم نے کہا کہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کے ساتھ ملکی سرمایہ کاروں کو بھی سہولیات دینا ہماری ترجیح ہے۔عمران خان نے کہا کہ روپے کی قدر مستحکم ہو گئی ہے اور سٹاک مارکیٹ کے اعشاریے بھی اوپر جارہے ہیں۔
وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کیلئے ترسیلات میں آسانیاں پیدا کی جائیں۔قبل ازیں سٹیٹ بنک کی جانب سے وزیر اعظم کو بریفنگ دی گئی جس میں کہا گیا کہ بینکنگ کورٹس میں کل 46940کیسز زیر التوا ہیں۔زیر التوا کیسز کے حل کیلئے قوانین میں اصلاحات کی ضرورت ہے۔سٹیٹ بنک کا کہنا تھا کہ سمیڈا کیلئے متحرک اور ماہر افراد پر مشتمل بورڈ آف گورنرز قائم کیا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ سی ای او سمیڈا کی تعیناتی دسمبر تک ہو جائیگی جبکہ تین سالہ سٹریٹجی کی بھی منظوری دی جائیگی۔