حکومت نے مریم نواز کو بیرون ملک جانے کی اجازت نہ دینے کا عندیہ دے دیا

 
0
300

لاہور نومبر 08 (ٹی این ایس): حکومت نے مریم نواز کو بیرون ملک جانے کی اجازت نہ دینے کا عندیہ دے دیا، وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ مریم بیرون ملک نہیں جائیں گی، ان ہی کی وجہ سے نواز شریف مشکلات کا شکار ہوئے، کئی ماہ سے کہہ رہا تھا کہ انسے جان چھڑوا لی جائے تو بہتر ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کو بیرون ملک جانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
شیخ رشید احمد کہتے ہیں کہ یہ مریم نواز ہی ہیں جن کی وجہ سے نواز شریف کو مشکل دن دیکھنا پڑے۔ جبکہ وہ حکومت کو کئی ماہ سے کہہ رہے ہیں کہ ان لوگوں سے جان چھڑواو انہیں باہر جانے دو۔ انہیں جیلوں میں رکھنے کا کوئی فائد نہیں ہے۔ جبکہ دوسری جانب میڈیا رپورٹس کے مطابق شریف خاندان کے وکلاء نے مریم نواز کا پاسپورٹ عدالت سے واپس لینے اور نام ای سی ایل سے نکلوانے کیلئے درخواست دائر کرنے کیلئے قانونی نکات پر مشاورت شروع کر دی ہے۔
ذرائع کے مطابق مریم نوازاپنے والد نواز شریف کے بیرون ملک علاج کے دوران انکی تیمار داری کے لئے ان کے پاس موجود رہنا چاہتی ہیں جس کے لئے انہوں نے بیرون ملک سفر کی راہ میں حائل رکاوٹوں کے خاتمے کے لئے وکلاء سے مشاورت کی ہے ۔ نیب کے خدشہ پر مریم نواز کا پاسپورٹ لاہور ہائیکورٹ کے پاس جمع ہے جبکہ ان کا نام بھی ای سی ایل میں شامل ہے ۔ اس حوالے سے وکلاء کی ٹیم نے مشاورت شروع کر دی ہے جس کے بعد باضابطہ درخواست دائر کئے جانے کا امکان ہے ۔ جبکہ حکومت اس وقت مریم نواز کو بیرون ملک جانے کی اجازت دینے کے موڈ میں نظر نہیں آ رہی۔