سوشل میڈیا پر لڑکیوں کو بلیک میل کرنے والے گروہ کا ساتھی ملزم گرفتار

 
0
372

اسلام آباد نومبر 13 (ٹی این ایس): ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے اسلام آباد ایف 8 کچہری میں کارواٸی کرتے ہوٸے سوشل میڈیا کے ذریعے لڑکیوں کو بلیک میل کرنے والے گروہ کے ملزمان کا ایک ساتھی گرفتار کر لیا۔ ملزم نے معصوم دماغی معزور (سپیشل) لڑکی کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیٸر کر کے لڑکی اور فیملی کو بلیک میل کررہے تھے۔

تفصیل کے مطابق ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کو لڑکی کے والد کی طرف سے درخواست موصول ہوئی جس کی انکوائری کے بعد ایف آئی اے نے کارروائی کرکے گروہ کے عمران نامی ساتھی کو گرفتار کر لیا ملزم عمران کے خلاف پہلے بھی اس قسم کی ایف آٸی درج ہوچکی ہے ایف آٸی اے لڑکی کے والد کی درخواست پر فوری کامیاب کارواٸی کرکے گرفتاری عمل میں لاٸی لڑکی کے والد کا کہنا تھا انصاف کےلٸے ایف آٸی اے کے چکر لگاتا رہا لیکن ملزمان کے ساتھی کو گزشتہ روز ایف آٸی اے نے اسلام آباد ایف 8 کچہری میں کامیاب کارواٸی کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا ملزم کو گرفتار کر کے عدالت میں آج پیش کیا گیا جس پر عدالت نے ملزم سے مزید تفتیش کے لٸے 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آٸی اے کے حوالے کر دیا اس موقع پر عدالت میں معصوم لڑکی اور فیلی موجود تھی لڑکی کی والدہ نے کہا پاکستان میں ایف آٸی اے جیسے بڑے ادارے میں بھی انصاف کےلٸے زلیل خوار ہونا پڑتا ہے جس کے بعد بامشکل انصاف ملتا ہے لڑکی کی والدہ نے ڈی جی, ایف آٸی اے اور وزیر اعظم عمران خان, وزیر داخلہ, سے جلد دیگر ملزمان کو گرفتار کرنے میں کردار ادا کرنے کی اپیل کی ہے تاکہ جلد انصاف کے تقاضے پورے ہوں اور ہمیں انصاف ملے
ایف آٸی اے کے اسٹنٹ ڈاریکٹر عدنان کا کہنا تھا کہ لڑکی اور فیملی کی طرف سے نامزد دیگر ملزمان کو گرفتار کرکے جلد عدالت میں پیش کیا جاٸیگا اور متاثرہ فیملی کو جلد گرفتار کرکے فیملی کو جلد انصاف فراہم کیا جاٸیگا