پنڈی پولیس کی بڑی کامیابی، ایس ایچ او مورگاہ اعزاز عظیم نے ڈکیتی کے دوران قتل کی وارداتیں کرنے والے ڈکیت گینگ کے سرغنہ کو گرفتار کر لیا

 
0
312

راولپنڈی نومبر 26 (ٹی این ایس): پنڈی پولیس کی بڑی کامیابی، ایس ایچ او مورگاہ اعزاز عظیم نے ڈکیتی کے دوران قتل کی وارداتیں کرنے والے ڈکیت گینگ کے سرغنہ کو گرفتار کر لیا۔ ملزم نے ساتھیوں کے ہمراہ ڈکیتی کی واردات کے دوران دادا کو قتل جبکہ ہوتی کو زخمی کر دیا تھا۔تفصیلات کے مطابق سی پی او فیصل رانا کی کمانڈ میں ڈاکوؤں کے خلاف پنڈی پولیس کی کامیابیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ایس پی پوٹھوہار سید علی نے اے ایس پی بینش فاطمہ کے ہمراہ سٹی پولیس آفیسر ڈی آئی جی محمد فیصل رانا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ایس ایچ او تھانہ مورگاہ نے جدید سائنسی ٹیکنالوجی کو استعمال میں لاتے ہوئے ایک ایسے ڈاکو کو گرفتار کیا جو اس ڈکیت گینگ کا سرغنہ نکلا جو ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران مزاحمت کرنے پر بے گناہوں کو فائر مار کر قتل اور زخمی کر دیتا تھا۔اسی گینگ نے رواں سال فروری میں تھانہ مورگاہ کے علاقہ میں گھر کے اندر ڈکیتی کی واردات کی مزاحمت پر ملزمان نے فائرنگ کر دی گولیاں لگنے سے ایک شخص ہارون جاں بحق جبکہ اس کی پوتی ماہ نور زخمی ہو گئی۔۔اءس ایچ او مورگاہ اعزاز عظیم نے جس ڈاکو کو گرفتار کیا وہ بدنام زمانہ زاہدی ڈکیت گینگ کا سرغنہ نکلا۔پولیس نے گرفتار ملزم کو شناخت پریڈ کے لئے جیل بھجوا دیا جہاں پر تھانہ مورگاہ میں ڈکیتی قتل کی دفعات کے تحت درج مقدمہ میں ملزم کی قانون کے مطابق شناخت پریڈ کی جائے گی۔ایس پی نے بتایا کہ گرفتار ملزم کے ساتھی ڈاکوؤں کے حوالے سے ایس ایچ او اعزاز عظیم کو مصدقہ اطلاعات دستیاب ہو گئی ہیں جن کی روشنی میں پولیس کی ٹیمیں گرفتار ڈاکو کے ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے روانہ ہیں ۔سی پی او فیصل رانا نے ڈکیتی قتل کرنے والے گینگ کی گرفتاری پر ایس پی پوٹھوہار سید علی اے ایس پی بینش فاطمہ ایس ایچ او اعزاز عظیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ پنڈی پولیس نے ہر طرح کے کریمنلز کو گرفتار کر کے ثابت کیا ہے کہ وہ مکمل طور پر پروفیشنل پولیس ہے جس کا کام صرف قانون کی حکمرانی اور عوام کے جان و مال کا تحفظ ہے ۔۔سی پی او نے ہدائت کی کہ گرفتار ڈاکو کے ساتھیوں کو فوری گرفتار کرنے کے علاؤہ اس گینگ کے سہولت کاروں کو بھی گرفتار کیا جائے