شہر کے تمام مصروف بازاروں سے ناجائز تجاوزات کا خاتمہ تاجر خود کریں ورنہ ناجائز تجاوزات کے خاتمہ کے لیے قانونی کاروائی کی جائے گی

 
0
306

جہلم نومبر 28 (ٹی این ایس) ڈپٹی کمشنر جہلم / ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن محمد سیف انور جپہ نے تحصیل روڈ ، مین بازار، شاندار چوک، گنبد والی مسجد، مسجد افغاناں، فلڈ بند، چنگ چی سٹینڈ اور دیگر جگہوں کا تفصیلی دورہ کیا ،مین بازار اور دیگر شہری علاقوں میں تجاوزات کا خاتمہ کرنے اور صفائی ستھرائی کے بہترین انتظامات کو یقینی بنانے کی ہدایات دیں، ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے مین بازار میں ٹریفک کے بہاو میں بہتری لانے اور رش ختم کرنے کی ہدایت دی۔
انہوں نے مختلف دکانوں پر خود جا کر دوکانداوں کو اپنا سامان تجاوزت سے ختم کرنے کا کہا اور بتا یا ہے اور تجاوزات کا خاتمہ کرنے کی ہدایت دی۔ انہوں نے سی او ایم سی اور انسپکٹر تجاوزات کو تجاوزات کو غیر قانونی قبضے کا خاتمہ کرنے کی ہدایت دی ہے ۔ ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن محمد سیف انور جپہ نے تفصیلی دورہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ جہلم میں تجاوزات کے خاتمے کے لئے بھرپور کارروئی عمل میں لائی جا رہی ہے ، ایسی تمام جگہیں کلیئر کی جائیں گی، شاندار چوک تا وائے کراس چوک تک فٹپاتھ پر موجود تجاوزات کا خاتمہ کیا جائے ۔
انہوں نے کہا ہے حکومت پنجاب کے ویژن کے مطابق شہر بھر کی صفائی ستھرائی، پودے لگانے اور تجاوزات کے خاتمے اور غیر قانونی ہورڈنگ بورڈز کو ختم کرنے کے لئے بھرپور کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے ۔ایڈمنسٹریٹر ایم سی جہلم ہیڈ کوارٹر کے دورہ کے موقع پر چیف آفیسر ایم سی جہلم، چیف سٹاف انسپکٹر، انسپکٹر انکروچمنٹ اور سینٹری سٹاف ورکرز، صدر انجمن تاجران چودھری محمد عارف اور دیگر موجود تھے ۔
انہوں نے کہا ہے کا شہر بھر کی صفائی ستھرائی، لائٹنگ، پارکنگ ایریا، تجاوزات کا خاتمہ کرنا، غیر قانونی تعمیرات کو رکوانا اور دیگر انتظامات کو یقینی بنانے کے لئے کام کیا جا رہا۔ ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے جہلم کے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ بھی شہر کی صفائی کا خاص خیال رکھیں اور کوڑا کرکٹ جگہ جگہ پھینکنے کی بجائے ڈمپ سائٹس پر ہی تلف کریں۔