حکمرانوں کی جانب سے اپنی نا لائقیوں کا ملبہ سابق حکومت پر ڈالنے کا سلسلہ بند کیا جائے‘عظمی بخاری

 
0
363

لاہور جنوری 08 (ٹی این ایس): مسلم لیگ (ن)پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمی بخاری نے کہا ہے کہ ڈاکٹر یاسمین ر اشد کے بقول پنجاب میں کوئی ڈاکٹرز اور سپشلسٹ بھرتی ہونے کیلئے تیار نہیں ہے،پانچ مرتبہ پبلک سروس کمیشن سے ڈاکٹروں کی بھرتیوں کی ریکوزیشن خالی واپس آئی ہے،سولہ ماہ میں محکمہ سکولز ایجوکیشن میں ہزاروں کی تعداد میں خالی اسامیاں پر نہیں کر سکے۔عظمی بخاری نے فیاض چوہان کی پریس کانفرنس پر ردعمل کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ سرکاری ہسپتالوں میں ادویات مل نہیں رہی لیکن عوام میں ہیلتھ کارڈ تقسیم کیے جارہے ہیں۔
قوم کو زورگار اور چھت دینے کی بجائے پناہ گاہیں اور لنگر خانے دے دیے ہیں۔نیا پاکستان ہاسنگ سکیم زمین پر نہیں خلامیں بن رہی ہے،کوئی غیر ملکی کمپنی اس جعلی ہاسنگ سکیم میں سرمایہ کاری کرنے کو تیار نہیں،آب پاک اتھارٹی صرف گورنر پنجاب کو نوازنے کیلئے بنائی گئی ہے،آئین کے مطابق وفاق کا نمائندہ صوبے کی کسی اتھارٹی کا سربراہ نہیں بن سکتا۔
انہوںنے کہاکہ نیازی لوٹ مار کمپنی ہر اچھے کام کا کریڈٹ خود لینا چاہتی ہے،اپنی نا لائقیوں کا ملبہ سابق حکومت پر ڈالنے کا سلسلہ بند کیا جائے۔عمران نیازی اور ان کے حواری یقین کرلیں وہ حکومت میں ہیں،نالائقوں کا ٹولہ آج بھی اسحاق ڈار کی معاشی پالیسیوں کو فالو کررہا ہے۔2020کا سال اس جعلی حکومت کے خاتمے کا سال ہوگا۔انہوںنے کہاکہ جنوبی پنجاب کیلئے رکھا 35فیصد بجٹ حکومتی وزراکی شاہ خرچیوں پر اڑادیا گیا ہے۔
نیازی کے چیلے اپنی نالائقی کا ملبہ بیوروکریسی پر نہ ڈالیں،پہلے ہی حکومتی رہنماں اور نیب کی وجہ سے بیوروکریسی کام کرنے کو تیار نہیں ۔بیوروکریسی کے متعلق فیاض چوہان کی غیر سنجیدہ بیان کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔پنجاب کے وزیر اعلی مگرمچھ وزیر وں اور مشیروں کے نرغے میں ہیں۔فیاض چوہان نے درست کہا کہ نا اہل کپتان کی موجودگی میں ٹیم بہتر پرفارم نہیں کرسکتی۔