اٹک کی خواتین کی صلاحیتیوں کو اجاگر کر کے انہیں دور جدید جس میں دنیا ’’ گلوبل ویلیج ‘‘ کی صورت اختیار کر چکی ہے چار چاند لگائے جا سکتے ہیں، قاضی احمد اکبر خان

 
0
525

اٹک، اسلام آباد فروری 01 (ٹی این ایس): اٹک کی خواتین کی صلاحیتیوں کو اجاگر کر کے انہیں دور جدید جس میں دنیا ’’ گلوبل ویلیج ‘‘ کی صورت اختیار کر چکی ہے چار چاند لگائے جا سکتے ہیں اٹک کی خواتین گھریلو صنعت ، ہینڈی کرافٹ ، زراعت ، تجارت ، تعلیم و صحت ، قانون ، انجینئرنگ سمیت تمام شعبوں میں اپنی صلاحیتیوں کا لوہا منوا چکی ہیں وائس چیئرپرسن سارک ایوان صنعت و تجارت حنا منصب خان کی قیادت میں اٹک وومن چیمبر کامرس اینڈ انڈسٹری اٹک کی خواتین کو ترقی کے دھارے میں لانے میں کوشاں ہے ان خیالات کا اظہار ای لائبریری اٹک میں ’’ ایکسلٹریکا ا ‘‘ کے زیر اہتمام سیلز فورس مینجمنٹ فار ایس ایم ایز کی ایک روزہ تربیتی ورکشاپ سے مہمان خصوصی ترجمان حکومت پنجاب قاضی احمد اکبر خان ، ممبر پنجاب بار کونسل سید عظمت علی بخاری ایڈووکیٹ سپریم کورٹ ، سرپرست اعلیٰ اٹک وومن چیمبر کامرس اینڈ انڈسٹری بیگم شہناز قاضی خالد ، چیف ایگزیکٹو آفیسر ایکسلٹریکا ظفر عزیز عثمانی ، ڈائریکٹر پروجیکٹ اینڈ کنسلٹنٹ سروسز فواد احمد خان ، ضلعی صدر شعبہَ خواتین تحریک انصاف مسز جعفری اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کیا ورکشاپ سے حنا منصب خان نے بھی خطاب کیا جبکہ اس موقع پر اٹک کے دور دراز علاقوں سے آئی ہوئی خواتین کی کثیر تعداد کے علاوہ صدر اٹک وومن چیمبر کامرس اینڈ انڈسٹری نعیمہ ناز ، سینئر نائب صدر ملکہ شاہین ، نائب صدر صباء ولیم ، جنرل سیکرٹری سلمٰہ سلیم ، لیگل ایڈوائزر اٹک وومن چیمبر کامرس اینڈ انڈسٹری فہیم اعجاز ملک ایڈووکیٹ ہائی کورٹ ، انچارج ای لائبریری رخسانہ ناصر بھی موجود تھیں ترجمان حکومت پنجاب قاضی احمد اکبر خان نے کہا کہ چھوٹی صنعتیں کسی بھی ملک کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہیں دنیا بھر میں مسلمہ اصول ہے کہ سب سے زیادہ روزگار چھوٹی صنعتیں ہی فراہم کرتی ہیں یہ امر خوش آئند ہے کہ اٹک جیسے پسماندہ اور مذہبی روایات کے حامل علاقہ میں بھی خواتین مردوں کے شانہ بشانہ بیوٹی پارلرز ، شعبہَ تعلیم و صحت ، بوتیک ، مختلف تجارتی سرگرمیوں ، گھریلو صنعتوں ، قانون ، انجینئرنگ اور دیگر شعبوں میں اپنی صلاحیتیوں کا لوہا منوا رہی ہیں موجودہ مہنگائی اور بے روزگای کے دور میں جب ایک شخص بڑے گھر کے اخراجات چلانے میں ناکام ہوتا ہے تو خواتین کا کسی بھی شعبہَ میں آنا اس گھر کے معاشی استحکام کا باعث بنتا ہے خواتین سے بہتر سیلز کے فراءض کوئی سر انجام نہیں دے سکتا سیلز کا شعبہَ صنعت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے بڑے سٹوروں میں خواتین جس قرینے اور سلیقے سے اشیاء کو ترتیب سے رکھتی ہیں یہ ان اداروں کی ترقی میں بہت معاون ثابت ہوتا ہے میری والدہ عام انتخابات میں جن کا میں ایک پروڈکٹ ہوں میرے لیے بہترین سیلز کے طور پر مجھے اجاگر کرتی ہیں جو میری سیاسی جدوجہد اور انتخابی کمپیئن میں بہت سود مند ثابت ہوتا ہے حضرو کی تعمیر و ترقی کیلئے وہ کوشاں ہیں۔ پنجاب میں دو E لائبریریاں منظور ہوئی ہیں جن میں ایک حضرو” انہوں نے اور دوسری تونسہ شریف میں وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے منظور کرائی ہے حضرو کی E لائبریری میں پہلے 7 کروڑ روپے منظور ہوئے تھے جسے بڑھا کر 12 کروڑ روپے کر دیا گیا ہے ایکسلٹریکا کا خواتین خصوصاً چھوٹی صنعتوں سے تعلق رکھنے والی خواتین کی ترقی میں اہم کردار ہے”تقریب سے ممتاز ماہر قانون سید عظمت بخاری اور حنا منصب خان نے بھی خطاب کیا۔۔۔