وزیراعلیٰ شہبازشریف کا اردو کے معروف شاعرو ماہرتعلیم پروفیسر حسن اکبر کمال کے انتقال پر اظہار تعزیت

 
0
349

لاہور جولائی22( ٹی این ایس ):وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے اردو کے معروف شاعروماہرتعلیم پروفیسر حسن اکبر کمال کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے اپنے تعزیتی پیغام میں پروفیسر حسن اکبر کمال کی ادبی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم نے شاعری میں نمایاں مقام پیدا کیا اور ان کی اردو ادب کیلئے خدمات کو تادیر یاد رکھا جائے گا۔ وزیراعلیٰ نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور غمزدہ خاندان کوصبر جمیل عطاکرے۔