آج بھی دنیا میں پاکستانی موسیقی کا سحر بر قرار ہے جو ہمارے لئے فخر کی بات ہے ‘ عدیل برکی

 
0
833

لاہور,مارچ 11(ٹی این ایس) :نامور گلوکار عدیل برکی نے کہا ہے کہ آج بھی دنیا میں پاکستانی موسیقی کا سحر بر قرار ہے جو ہمارے لئے فخر کی بات ہے ،گھٹن زدہ ماحول سے چھٹکارے کیلئے حکومت اور پرائیویٹ سیکٹر کو جوائنٹ ونچر کر کے عوام کو تفریح کے مواقع مہیا کرنے چاہئیں ۔ ایک انٹر ویو میں عدیل برکی نے کہا کہ دنیا کے کئی ممالک میں جانے کا اتفاق ہوا ہے اور مقامی لوگ بھی ہمارے گلوکاروں سے واقف ہیں اور انکے کام کی تعریف کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میری کوشش ہے کہ نئے ٹیلنٹ کو پروموٹ کروں اور اس کے لئے کام کر رہا ہوں ۔دوسرے گلوکاروں سے بھی درخواست ہے کہ وہ اس کے لئے اپنا کردار ادا کریں ۔ عدیل برکی نے کہا کہ دہشتگردی کی وجہ سے لوگوں کو کئی سالوں تک تفریح میسر نہیں آسکی لیکن اب الحمد اللہ ہماری افواج نے دہشتگردوں کے خلاف کامیابیاں حاصل کی ہیں جس سے ملک میں امن ہے ۔ حکومت اورپرائیویٹ سیکٹر جوائنٹ ونچر کر کے عوام کو تفریح کے مواقع فراہم کرنے کے لئے اقدامات کریں۔