محنت ،لگن سے کا م اورخود احتسابی میری کامیابی کا راز ہے ‘ ثناء جاوید

 
0
1877

لاہور,مارچ 11(ٹی این ایس) :خوبر و اداکارہ ثناء جاوید نے کہا ہے کہ محنت اور لگن سے کا م اورخود احتسابی میری کامیابی کا راز ہے ،اپنے کرئیر کے آغاز سے آج تک بھرپور سپورٹ میسر آئی ہے جس سے آگے بڑھنے کا جذبہ پروان چڑھا ۔ ایک انٹر ویو میں اداکارہ نے کہا کہ پبلک مقامات پر جب پرستار ملاقات کر کے میرے کام کی تعریف کرتے ہیں تو مجھے بہت اچھا لگتا ہے اور میں اس پر اپنے رب کا شکر بجا لاتی ہوں۔ ثناء جاوید نے کہا کہ محنت اور لگن سے کام کرنے کی قائل ہوں اور مجھے اس کے نتائج بھی میری توقعات کے مطابق ملتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کامیابی اور ناکامی زندگی کا حصہ ہے اور میں خوش قسمت ہوں کہ کرئیر کے آغاز سے ہی کامیابی نے میرے قدم چومے اور میں اسی ڈگر پر آگے بڑھ رہی ہوں۔ ثناء جاوید نے کہا کہ میں اپنے اوپر ایک طرح کے کردار وں کی چھاپ نہیں لگنے دوں گی بلکہ ہر طرح کے کردار نبھاؤں گی ۔