پولیس تشدد سے شہریوں کی ہلاکت، کینیڈا میں احتجاج، مظاہرین نے وزیراعظم کا مجسمہ بھی توڑ دیا

 
0
488

کینیڈا 31 اگست 2020 (ٹی این ایس): کینیڈا میں احتجاج کے دوران مظاہرین نے پہلے وزیراعظم کا مجسمہ بھی توڑ دیا۔

کینیڈا کے شہر مونٹیریل میں جاری احتجاج کے دوران مظاہرین نے ملک کے پہلے وزیراعظم سر جون مکڈونلڈ کے مجسمے کو زمین بوس کردیا، جس سے مجسمے کا سر اس سے الگ ہوگیا۔

واقعہ ہفتے کے روز اس وقت پیش آیا جب مظاہرین پر امن مارچ کے اختتام پر واپس جارہے تھے کہ اس دوران کچھ افراد مونومنٹ پر چڑھ گئے اور مجسمے کو نیچے گرادیا۔ جب کہ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوئی ہے، سرجون مکڈونلڈ 1867 میں کینیڈا کے پہلے وزیراعظم بنے تھے۔

حالیہ مہینے میں پولیس تشدد سے شہریوں کی ہلاکت پر کینیڈا اور امریکا بھر میں پولیس کو ڈی فنڈ کرنے کے لیے احتجاجی مظاہرے کیے جارہے ہیں۔

امریکا میں سیاہ فام شہری جارج فلائیڈ کی پولیس کے ہاتھوں ہلاکت کے بعد شدید مظاہرے کیے گئے جب کہ جون میں ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں کینیڈین پولیس نے مقامی رہنما کو زبردستی گرفتار کیا تھا۔