مزید ایک 132Kvگرڈ اسٹیشن اور 11Kvفیڈر کا آغاز کر دیا گیا

 
0
314

لاہورجولائی24(ٹی این ایس ): لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی(لیسکو)چیف ایگزیکٹوسید واجدعلی کاظمی کی سربراہی میں ریجن بھر میں بجلی کے ترسیلی نظام میں اصلاحات لائی جا رہی ہیں اور اس ضمن میں سسٹم میں مزید ایک گرڈ کا اضافہ کر دیا گیا ہے صارفین کی سہولت اور ترسیلی نظام کو درپیش اوور لوڈنگ کی شکایات کے ازالے کیلئے 132Kvپیرا گون گرڈ پر ترجیحی بنیادوں پر کام مکمل کیا گیا ہے ۔پیراگون گرڈ پر 20/26MVAکی استعداد کار کے حامل دو پاور ٹرانسفارمر نصب کیئے گئے ہیں جس کے باعث 132Kvغازی گرڈ کا زائد لوڈ تقسیم کر دیا جائے گا ۔لیسکو کے ترجمان کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق 132Kvغازی گرڈ اسٹیشن پر 40MVAکی استعداد کار کے 3پاور ٹرانسفارمر کام کر رہے ہیں جن پر تقریباً95%لوڈ ریکارڈ کیا جا رہا تھا ۔نئے پیرا گون گرڈ کے باعث نہ صرف غازی گرڈ کازائد لوڈ تقسیم ہو گا اور وولٓٹیج بہتر ہو گی بلکہ اس گرڈ پر 11Kvٹرانسمیشن لائن کی لمبائی کم ہونے کی بناء پر ٹیکنیکل لاسز میں بھی کمی واقع ہو گی۔9مئی 2017کو وزیرمملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی کے لیسکو ہیڈ کوارٹر کے دورے کے دوران نئے گرڈ اسٹیشنز کے قیام کے حوالے سے جاری کام کے متعلق بریفنگ دی گئی تھی جس کی روشنی میں گزشتہ 2ماہ کے دوران چھ ایسے گرڈ سسٹم میں شامل کئے گئے ہیں جن کے باعث سسٹم کی اوور لوڈنگ جیسی رکاوٹوں کوختم کرنے میں مدد حاصل ہوئی ہے ۔جو نئے گرڈسسٹم میں شامل کیئے گئے ہیں ان میں 132Kvپر یس کلب ، 132Kvالہٰ آباد ، 132Kvجنرل ہسپتال ، 132Kvپیرا گون شامل ہیں جبکہ کنگن پور اور موہلن گرڈ کو 66Kvسے 132Kvپر کنورٹ کیا گیا ہے ۔ترجمان کے مطابق لیسکو اپنے صارفین کو بہتر سے بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لیئے ہر لمحہ کوشاں ہے اور اس ضمن میں 132Kvپریس کلب گرڈ سے نئے 11Kvقلندر پورہ فیڈر کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔جس کے باعث فتح گڑھ گرڈ کے مسلم آباد فیڈر اور مدینہ ٹاؤن فیڈر کا زائد لوڈ نئے فیڈر پر تقسیم کر دیا جائے گا جس کے نتیجے میں قلندر پورہ ، ہربنس پورہ ، حنیف پارک ، جناح پارک ، تاج باغ ، مدینہ ٹاؤن ، سمیع ٹاؤن اور نیو کینال پارک کے علاقوں کو ریلیف حاصل ہو گا ۔