چیئرمین سی ڈی اے کا ایف نائن پارک میں ادبی و ثقافتی مرکز کا دورہ

 
0
221

اسلام آباد 31 دسمبر 2021 (ٹی این ایس): وفاقی ترقیاتی ادارے (کپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی) کے چیئرمین نے جمعہ کے روز ایف نائن پارک میں واقع ادبی و ثقافتی مرکز کا دورہ کیا۔اس موقع پر سی ڈی اے کے افسران اور معروف فنکار اور مصورجمال شاہ بھی موجود تھے۔ چیئرمین سی ڈی اے نے ادبی و ثقافتی مرکز پر جاری کام کی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا۔

اس موقع پر چیئرمین سی ڈی اے کو بریفننگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ عمارت کی بحالی کا کام مکمل ہوچکا ہے اور اگلے ہفتے اس عمارت کو مکمل فنکشنل کردیا جائے گا۔ مزید برآں اس بلڈنگ کو ادبی سرگرمیوں سمیت آرٹ گیلری، آرکائیو سینٹر، تعلیمی تقاریب اور دیگر سرگرمیوں کے مرکز کے طور پر بھی استعمال کیا جائے گا۔

اس موقع پر چیئرمین سی ڈی اے نے متعلقہ شعبوں کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ اس بلڈنگ میں ینگ (جوان) فنکاروں کی حوصلہ افزائی اور انکو بہترین پلیٹ فارم مہیا کرنے کے لئے جنوری کے مہینے میں آرٹ نمائش بھی منعقد کی جائے جہاں وہ اپنے فن پاروں کی نمائش کرسکیں گے اسی طرح اسلام آباد شہر کی تاریخ کو اجاگر کرنے سمیت ثقافت، تہذیب و تمدن کو بھی اجاگر کیا جائے تاکہ نئی نسل بھی شہر کی تاریخ سے آشنا ہوسکے اور یہ تمام خصوصیات اس عمارت کی مستقل خصوصیات میں شامل ہوں

واضح رہے ایف نائن پارک کے ترقیاتی کاموں میں سے اس عمارت کی بحالی بھی اسی کی ایک کڑی ہے طویل عرصے سے نامکمل عمارت کا ترقیاتی کام مکمل کرکے اسکو اگلے ہفتے آپریشنل کردیا جائے گا جبکہ اس عمارت کی بحالی سے پارک کا غیرآباد اور بے رونق ایریا آباد اور بارونق ہوگیا ہے اسی طرح پارک میں موجود دو آبشاریں جو عرصہ دراز سے خراب تھیں انکو بھی جنوری میں فنکشنل کردیا جائے گا جس سے پارک کی خوبصورتی میں مزید اضافہ ہوگا