ہری پور پولیس اور نارکوٹکس ایریڈیکشن ٹیم کی منشیات فروشوں کے خلاف مشترکہ کاروائیاں، 2 منشیات فروش گرفتار قبضہ سے 4510 گرام چرس برآمد

 
0
280

اسلام آباد 03 مارچ 2022 (ٹی این ایس): ڈی پی او ہری پور لیفٹیننٹ کمانڈر (ر) کاشف آفتاب عباسی کی ہدایت پر ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ بدستور جاری۔ تھانہ کھلابٹ پولیس کے ایڈیشنل ایس ایچ او غضنفر علی نے ہمراہ نارکوٹکس ایریڈیکشن ٹیم اور دیگر نفری پولیس کے کاروائی کے دوران محمد عظیم ولد ارشد سکنہ محلہ ٹینکی پکھرال چوک کر گرفتار کرکے قبضہ سے 3300 گرام چرس اور ایس ایچ او تھانہ حطار انسپکٹر غفور خان نے ہمراہ نفری پولیس و نارکوٹکس ایریڈیکشن ٹیم نے کاروائی کے دوران شوکت حسین شاہ ولد بولے شاہ سکنہ محلہ سادات حطار کو گرفتار کرکے قبضہ سے 1210 گرام چرس برآمد۔ ملزمان کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج