قبضہ مافیا اور ان کے سہولت کاروں کیخلاف کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی،کراچی پولیس چیف

 
0
388

کراچی اگست 1(ٹی این ایس )کچی آبادیوں اور گوٹھوں کی آڑ میں کام کرنے والے لینڈ مافیا ، قبضہ مافیا اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی ایپکس کمیٹی کے فیصلوں کی روشنی میں انتہاپسندی اور دہشتگردی کے خاتمے کیلئے سندھ پولیس بھرپور اقدامات کررہی ہے ان الفاظ کا اعادہ ایڈیشنل IGسندھ پولیس کراچی پولیس چیف غلام قادر تھیبو نے کچی آبادیز اینڈ گوٹھ فیڈریشن آف پاکستان ’’کاگف‘‘ کے چیئرمین صاحبزادہ احمد عمران نقشبندی مرشدی کی قیادت میں ملنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا وفد میں’’کاگف‘‘مشاورتی کمیٹی کے ممبران محمد شاہ بخاری ڈائریکٹرنیشنل میوزیم کراچی ، عامر ضیاء جسٹس آف پیس کراچی ، ناظم پنھور اور محمد جنید احمد شامل تھے ’’کاگف‘‘ کے چیئرمین نے ایڈیشنلIGکو کچی آبادیوں اور گوٹھوں میں لینڈ مافیا ، بلڈرز مافیا ، قبضہ مافیا اور ان کے سہولت کاروں کی جانب سے غیر قانونی غیر آئینی اقدامات اور سرکاری زمینوں پر قبضے کرکے قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کی کوششوں سے آگاہ کیا ،

انہوں نے مہران ٹاؤن کچی آبادی انڈسٹریل ایریا کورنگی میں جعلی فائلوں کے ذریعے 43سالہ آباد مکینوں کے گھروں پر لینڈ مافیا کی جانب سے پولیس کی مدد سے قبضوں اور گھروں کو زبردستی خالی کرانے کے اقدامات سے بھی آگاہ کرتے ہوئے مکمل رپورٹ اور درخواست پیش کی اس موقع پر ایڈیشنل IGغلام قادر تھیبو نے فوری طور پر مہران ٹاؤن کچی آبادی کے مکینوں کو لینڈ مافیا اور ان کے سہولت کاروں سے نجات دلانے اور فوری انصاف کی فراہمی کیلئے ڈائری نمبر 4571کے تحت SSPگورنگی کو احکامات صادر کردیئے انہوں نے کہا کہ کہا کہ لینڈ مافیا ، قبضہ مافیا اور ان کے سہولت کار معاشرے میں ناسور کی حیثیت رکھتے ہیں اور ایسے ناسور کو سندھ پولیس کسی بھی طور پنپنے نہیں دے گی انہوں نے کہا کہ اپپکس کمیٹی کے فیصلوں کی روشنی میں لینڈ مافیا ان کے آلہ کاروں کے خلاف سخت کاروائی کے لئے احکامات جاری کردیئے گئے ہیں جبکہ کراچی کی تمام کچی آبادیوں میں سینیپ چیکنگ اور گشت کے لئے بھی متعلقہ تھانوں کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ اپنے اپنے علاقے میں قائم کچی آبادیوں اور گوٹھوں سے لینڈ مافیا ان سہولت کاروں اور دیگر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سخت ایکشن کریں انہوں نے کہا کہ سندھ پولیس کے اہلکاروں نے انتہاپسندی ، دہشتگردی اور امن و امان کے قیام کے لئے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرکے مثال قائم کی ہے ان کا خون رائیگاں نہیں جائے گا اور یہ ملک اور صوبہ سندھ امن و سلامتی ، استحکام اور سا لمیت کا گہوارہ بنے گا انہوں نے کہا کہ 4اگست کوسندھ پولیس کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ایک تقریب کا اہتمام کیا جارہا ہے جس میں شہداء کے ورثاء کو اعزازات اور عزم واستقلال ایوارڈ سے نوازا جائے گااس موقع پر ’’کاگف‘‘ کے چیئرمین صاحبزادہ احمد عمران نقشبندی نے ایڈیشنل IGسندھ غلام قادر تھیبو کو ان خدمات اور مثبت کارکردگی کے اعتراف میں عزم و استقلال ایوارڈ پیش کیا۔