لاہور چڑیا گھر میں انتظامیہ کی مبینہ غفلت سے ایک اور شیر کا بچہ ہلاک

 
0
1313

لاہوراگست1 (ٹی این ایس ) لاہور چڑیا گھر میں انتظامیہ کی مبینہ غفلت کے باعث گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران شیر کا ایک اور بچہ ہلاک ہوگیا ۔ بتایا گیا ہے کہ لاہور چڑیا گھر انتظامیہ کی مبینہ غفلت کے باعث پیر کے روز 9ماہ کا ایک شیر کا بچہ ہلاک ہو گیا تھا ۔ جبکہ گزشتہ روز ایک اور 3ماہ کا افریقن نسل کے شیر کا بچہ ہلاک ہو گیا ۔ چڑیا گھر میں افریقن شیروں کی تعداد 23تھی تاہم دو ننھے شیروں کی ہلاکت کے بعد تعداد 21 رہ گئی ہے ۔