اسلام آباد راولپنڈی جرنلسٹس ایسوسی ایشن (ارجا) کے وفد نے وفاقی وزیر برائے سمندرپار پاکستانیز اور انسانی ترقی وسائل ساجد حسین طوری سےملاقات کی

 
0
113

اسلام آباد 18 مئی 2022 (ٹی این ایس): اسلام آباد راولپنڈی جرنلسٹس ایسوسی ایشن (ارجا) کے وفد نے وفاقی وزیر برائے سمندرپار پاکستانیز اور انسانی ترقی وسائل ساجد حسین طوری سےملاقات کی اور وزارت سمندر پار پاکستانیز کا قلمدان سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا
ملاقات میں اسلام آ باد راولپنڈی جرنلسٹس ایسوسی ایشن( ارجا) کے وفد نے لوکل اور علاقائی اخبارات اور صحافیوں کے مسائل سے وفاقی وزیر ساجد حسین طوری کو آگاہ کیا جس پر ساجد حسین طوری کا کہنا تھا کہ لوکل اور علاقائی اخبارات اور صحافیوں کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہیں انشاء اللہ آپ کے مسائلِ جلد ترجیحی بنیادوں پر حل ہوں گے ان کا مزید کہنا تھا کہ فکر نہ کریں حکومت کہیں نہیں جارہی الیکشن اپنے مقررہ وقت پر ہی ہونگے تفصیلات کے مطابق اسلام آباد راولپنڈی جرنلسٹس ایسوسی ایشن ( ارجا) کے وفد صدر منظور احمد سلہریا ،سینیئر نائب صدر راؤ ساجد، نائب صدر محمد سلیم ،جنرل سیکرٹری ملک عادل شہزاد ،سیکرٹری خزانہ عبدالعزیز بٹ اور دیگر نے وفاقی وزیر برائے سمندرپار پاکستانیز ساجد حسین طوری سے ان کے دفتر میں ملاقات کی اور وزارت سمندر پار پاکستانیز اور انسانی ترقی وسائل کا قلمدان سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی جس پر وفاقی وزیر برائے سمندرپار پاکستانیز ساجد حسین طوری نے اسلام آباد راولپنڈی جرنلسٹس ایسوسی ایشن (ارجا) کے وفد کا شکریہ ادا کیا ارجا کے وفد نے وفاقی وزیر ساجد حسین طوری کو لوکل اور علاقائی اخبارات اور صحافیوں کے مسائل سے آگاہ کیا جس پر ان کا کہنا تھا کہ لوکل اور علاقائی اخبارات اور صحافیوں کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہیں انشاء اللہ آپ کے مسائل جلد ترجیحی بنیادوں پر حل ہوں گے ایک اور سوال کے جواب میں ساجد طوری کا کہنا تھا کہ سابقہ حکومت کی ناقص حکمت عملی نے ملک اور قوم کو بڑے نقصانات سے ہمکنار کیا مہنگائ تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچادی گئ غریب عوام پریشان اور بے حال ہے اب اس مشکل ترین وقت میں ہم نے حکومت سنبھالی ہے اور ہمارے قائدین کے مثبت سمت کئے گئے فیصلوں کی روشنی میں ہم اس بحران پر قابو پانے کی ہر ممکن کوشش کریں گے اور عوام کو صیح معنوں میں ریلیف پہنچائیں گے۔