حکومت نے مہنگائی کی چکی میں پسی عوام پر بجلی بم گرا دیا

 
0
118

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا)نے کے الیکٹرک صارفین کے لیے بجلی مہنگی کرنے کی منظوری دے دی ہے۔
نیپرا نے کے الیکٹرک صارفین کے لیے بجلی 4 روپے 49 پیسے تک مہنگی کرنے کی منظوری دی ہے جبکہ مختلف کیٹیگریز کیلئے قیمتوں میں اضافہ 1 روپے 49 پیسے سے 4 روپے 49 پیسے تک ہوگا۔
یکساں ٹیرف کے حوالے سے وفاقی حکومت کی درخواست پر محفوظ فیصلہ جاری کر دیا گیا۔ وفاقی حکومت نے ڈسکوز اور کے الیکٹرک کے یکساں ٹیرف کیلئے نیپرا میں درخواست دائر کی تھی، نیپرا اتھارٹی نے27 دسمبر کو وفاقی حکومت کی درخواست پرسماعت کی تھی۔
فیصلہ کے مطابق ایڈجسٹمنٹ اکتوبر، نومبر، دسمبر 2022 اور جنوری 2023 میں استعمال ہوئیں، اضافی ایڈجسٹمنٹ جنوری سے اپریل 2023 تک 4 ماہ میں وصول کی جائیں گی۔