ایس ایچ او صدرواہ راجہ قاسم نے ہمراہ ٹیم علاقہ میں 11 سالہ بچی سے زیادتی کے ملزم کاسہولت کارگرفتار کر لیا

 
0
203

راولپنڈی( )ایس ایچ او صدرواہ راجہ قاسم نے ہمراہ ٹیم علاقہ میں 11 سالہ بچی سے زیادتی کے ملزم کا سہولت کارگرفتار کر لیا ملزم ریحان نے اپنے ساتھی کو پولیس سے چھڑانے کے لیے پولیس پارٹی پر فائرنگ بھی کی تھی،ملزم کی فائرنگ سے زیر حراست ملزم راشد زخمی بھی ہواتھا۔تفصیلات کے مطابق صدرواہ پولیس نے11 سالہ بچی سے زیادتی کرنے والے ملزم کے سہولت کارکوگرفتارکرلیا،ملزم ریحان نے اپنے ساتھی کو پولیس سے چھڑانے کے لیے پولیس پارٹی پر فائرنگ بھی کی تھی،ملزم کی فائرنگ سے زیر حراست ملزم راشد زخمی بھی ہواتھا،ملزمان کا ایک فائر کانسٹیبل جمیل کو لگا جو بلٹ پروف جیکٹ کی وجہ سے محفوظ رہے جبکہ پولیس کی گاڑی کو بھی فائر لگے، ملزم نے 11سالہ بچی سے زیادتی کرنیو الے ملزم کی مکروہ فعل میں سہولت کاری کی تھی،گرفتار ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کیا جائے گا، ایس پی پوٹھوہار محمد وقاص خان نے ایس ایچ او صدرواہ اور ٹیم کو شاباش دی