دشمنوں کا بارود کم پڑھ جائے گا ہمارے جوانوں کے سینے پیچھے نہیں ہٹیں گے، آرمی چیف جنر ل قمر جاوید باجوہ

 
0
10341

لاہوراگست14(ٹی این ایس) آرمی چیف جنر ل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ دشمنوں کا بارود کم پڑھ جائے گا ہمارے جوانوں کے سینے پیچھے نہیں ہٹیں گے،دہشت گردوں کو چن چن کر ماریں گے،ہم سے ملک کی ترقی کے اس سفر میں کچھ غلطیاں بھی ہوئیں لیکن ان سے ہم نے بہت کچھ سیکھا ہے، ، پاکستان کا راستہ آئین اور قانون کا ہے ، ملک کا ہر ادارہ بہترین انداز میں کام کر رہا ہے ، پاک فوج اور اس کے ادارے کبھی آپ کو مایوس نہیں کریں گے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے واہگہ بارڈر پر 400فٹ بلند پرچم کو فضا میں بلند کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ آپ کا جوش دیکھ کر میرے اعتماد میں بھر پور حوصلہ ملا ہے ، جو ملک اللہ اور رسول ﷺ کے نام سے بنایا گیا ہو اس کو کوئی شکست نہیں دے سکتا ، جب ملک بنا تو قلیل وسائل کے با وجود ہمارے بزرگوں نے محنت کر کے ترقی کی راہ پر گامزن کیا اور آج پاکستان کاہر ادارہ بہترین انداز میں کام کر رہا ہے ۔اس سفر میں ہم نے ہر محاذ پر بہت سی قربانیاں دی ہیں آج جو چراغ جل رہے ہیں ان میں شہدوں کا خون جل رہا ہے ، شہدا ء ہمارے ساتھ ہیں ہم ان کو کبھی نہیں بھول سکتے ۔

ہم اس فوج سے تعلق رکھتے ہیں جس نے سیاچن کا گلیشئر میں جوانوں کی نعشیں نکالا لیں ہم اپنی پیشہ وارنہ صلاحیتوں میں دنیا کے بہترین فوج ہیں انہوں نے کہا کہ ہمارے دشمنوں کی گولیاں اور اسلحہ ختم ہو جائے گا لیکن ہمارے جوانوں کے سینے پیچھے نہیں ہٹیں گے ۔انہوں نے کہا کہ پاک فوج اور اس کے ادارے کبھی آپ کو مایوس نہیں کریں گے ، کوئی ایسی طاقت جو پاکستان کی طرف غلط نظر سے دیکھے گی ہم ان کے عزائم کو خاک میں ملا دیں گے ، جو بھی پاکستا ن کو نقصان پہنچانے کی کوشش کرے گا تو پاک فوج اور قوم اس کے سامنے سیسہ پلائی کی دیوار بن جائے گی اور دہشت گردوں کو چن چن کر مارے گی ۔انہوں نے کہا کہ وطن سب سے پہلے ہے اور ہر پاکستانی رد الفساد کا سپاہی ہے قیام امن کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا ۔