اسلام آباد(ٹی این ایس) سیف سٹی پراجکٹ پنجاب کے میگا کرپشن کے حامل وفاقی پولیس کے سپہ سالار کی تعیناتی کے بعد وفاق کے سیف سٹی کیمرے بھی چوری ہونے لگے

 
0
172

شہر اقتدار میں چوری ڈکیتی پبجی گیم کی طرح عام ہو گئی

عوام تو لٹ ہی رہے تھے چور ڈکیت پولیس کو نشانہ بنانے سے بھی نہ گھبرائے

وفاقی شہر کی نگرانی کرنے والے سی سی ٹی وی کیمرہ بھی چوری ہونے لگے

وفاقی پولیس کی نااہلی کا ایک اور بھانڈا پھوٹ گیا عوام کی حفاظت کی ضامن وفاقی پولیس اپنی قیمتی اشیاء کی حفاظت کرنے سے بھی لاچار ہو گئی

ایف ایٹ کچہری ڈسٹرک کورٹ کی حدود میں لگا سیف سٹی کا کیمرہ ماڈل IVS -21 1401 چور اڑا لے گئے

گزشتہ رات ڈسٹرک کورٹ کا کیمرہ بند ہوگیا سیف سٹی کی ٹیم نے جگہ کا معائنہ کیا معلوم ہوا کہ کیمرہ ہی غائب ہے

محکمہ پولیس کی سکیورٹی کے زیر سرپرستی شہر وفاق دہائیاں دینے لگا عوام اپنی حفاظت پر معمور پولیس کے ادارے سے بے حد خائف ہو گئے

دن دیہاڑے چوری ڈکیتی کا یہ سلسلہ نہ تھما تو شہر میں افرا تفری کا گمان پیدا ہو سکتا ہے

شہریوں نے پولیس کے اعلیٰ افسران کو اپنے دفاتر کے ٹھنڈے کمروں سے باہر نکل کر شہر کی فول پروف سکیورٹی کو مضبوط تر کرنے کی اپیل کی ہے