اسلام آباد(ٹی این ایس) سی ڈی اے مزدور یونین (سی بی اے) کی کاوشوں سے سینٹرل انجینئرنگ لیبارٹری کے فیلڈ اٹینڈنٹ کو جونیئر لیب اسسٹنٹ اور فیلڈ اسسٹنٹ کے عہدوں پر ترقی

 
0
64

سی ڈی اے مزدور یونین (سی بی اے) کی کاوشوں سے سینٹرل انجینئرنگ لیبارٹری کے فیلڈ اٹینڈنٹ کو جونیئر لیب اسسٹنٹ اور فیلڈ اسسٹنٹ کے عہدوں پر ترقی دے دی گئی،ترقی پانے والوں میں نثاراحمد،ساجد محمود،کلیم اختر،سید خانزادہ،محمد فیضان ودیگر ملازمین شامل ہیں،اسی سلسلے میں ملازمین میں پروموشن لیٹرتقسیم کرنے کے حوالے سے تقریب سینٹرل انجینئرنگ لیبارٹری میں منعقد ہوئی جس میں سی ڈی اے مزدور یونین (سی بی اے) کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یٰسین،صدر اورنگزیب خان،سپریم ہیڈ صوفی محمود علی،اسد محمود،محمد سرفرازملک،ملک محمد عمران،محمد خان،نصیراحمدسمیت سی ڈی اے ملازمین نے کثیرتعدادمیں شرکت کی،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سی ڈی اے مزدور یونین کے قائد چوہدری محمد یٰسین نے کہا کہ سی ڈی اے مزدور یونین رنگ،نسل اور مذہب سے بالاترہو کر ملازمین کی خدمت پریقین رکھتی ہے اورہم نے ریفرنڈم میں جو وعدے کیے تھے آج الحمد للہ اسکی تکمیل کررہے ہیں،چوہدری محمد یٰسین نے کہا کہ ان مشکل ترین حالات میں ملازمین کو 20فی صد مہنگائی الاؤنس دلوایا اور تمام الاؤنسزمیں 50سے 100فی صد اضافہ کروایا جبکہ نام نہادلیڈروں نے اپنی دیہاڑی لگانے کے علاوہ مزدوروں کے لیے کچھ نہیں کیا اور پلاٹوں کے نام پر ملازمین کو بیوقوف بناتے رہے اور دوسری طرف بے روزگارنام نہادلیڈراپنی نوکری پکی کرنے کے لیے سیاسی بیساکھیوں کا سہارالے رہا ہے لیکن وہ اس مقصد میں کامیاب نہیں ہو سکیں گے، اس موقع پرچوہدری محمد یٰسین نے کہا کہ ہم چیئرمین سی ڈی اے اورانتظامیہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ چارٹر آف ڈیمانڈ سمیت ایجنڈا میٹنگ فوری بلائی جائے اور سی بی اے کے ساتھ مزدوروں کے مسائل پر گفت و شنید کی جائے تاکہ مزدوروں میں پائی جانے والی بے چینی کا خاتمہ ہو سکے۔