، شہریوں سے چھینے گئے 75000 روپے برآمد۔ تفصیلات کے مطابق ٹیکسلا پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے سٹریٹ کرائم میں ملوث چار رکنی گینگ کو گرفتار کرلیا،گرفتار ملزمان میں آصف، عامر، ضیافت اور غلام نبی شامل ہیں،ملزمان سے شہریوں سے چھینے گئے 75000 روپے برآمدہوئے،ایس پی پوٹھوہارنے ایس ایچ او ٹیکسلا اور ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ شہریوں کی جان ومال کی حفاظت اولین ترجیح ہے،منظم اور متحرک گینگز کے خلاف کاروائیوں میں تیزی لائی جارہی ہے۔