اسلام آباد(ٹی این ایس) آئین کیخلاف کوئی فیصلہ اور قرارداد قابل قبول نہیں، خورشید شاہ

 
0
129

پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ آئین کے خلاف کوئی فیصلہ اور کوئی قرارداد قابل قبول نہیں۔خورشید احمد شاہ کا کہنا تھا کہ الیکشن سے فرار ملک کو بحران سے دوچار کر سکتا ہے، سینیٹ میں ملک کی بڑی جماعتوں کی غیر موجودگی میں قرارداد کا کوئی جواز نہیں تھا۔ رہنما پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ سینیٹ میں کورم بھی پورا نہیں تھا اس لئے اسے کثرت رائے کہنا درست نہیں۔