لاہور(ٹی این ایس) وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا میو ہسپتال پیڈز بلاک کے افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو

 
0
40

میو ہسپتال کے پیڈز میڈیسن بلاک کی اپ گریڈیشن کا پہلا مرحلہ مکمل ہو گیا ہے، مجموعی طور پر 360بیڈزہیں۔محسن نقوی
میو ہسپتال کاپیڈز میڈیسن بلاک اپ گریڈیشن 9ارب روپے کے میو اپ گریڈیشن پلان کا حصہ ہے۔محسن نقوی
میو ہسپتال پیڈز میڈیسن بلاک کے علاوہ دیگر بلاکس بھی جلد مکمل ہو جائیں گے۔محسن نقوی
میو ہسپتال میں مجموعی طور پر 2484بیڈز اور 1763 ڈاکٹرز موجود ہیں۔محسن نقوی
سیکرٹری صحت علی جان نے ہیومن ریسورس کے مسائل حل کئے ہیں۔محسن نقوی
پوری ٹیم نے بھی میو ہسپتال اپ گریڈیشن کیلئے بہت محنت کی ہے۔محسن نقوی
محکمہ تعمیرات ومواصلات کی دن رات کی محنت کے بغیر اپ گریڈیشن ممکن ہی نہیں تھی۔محسن نقوی
سیکرٹری تعمیرات ومواصلات سہیل اشرف ہمارے آفریدی ہیں،کامیابی میں ان کا اہم کردار ہے۔محسن نقوی
محکمہ تعمیرات ومواصلات کی ایکسین مریم نے بھی دن رات بہت محنت کی ہے۔محسن نقوی
آئی ڈیپ نے میو ہسپتال اپ گریڈیشن کا ڈیزائن تیار کیا۔محسن نقوی
پروفیسرز،ڈاکٹرز اور چلڈرن ہسپتال کے سٹاف نے محنت کی،ان کو مبارکباد دیتا ہوں۔محسن نقوی
اللہ ہمیں اپ گریڈیشن کے معیار کو برقرار رکھنے کی توفیق دے۔محسن نقوی
امیر بالاج قتل کیس کا ملزم پکڑا گیا ہے،ماسٹر مائنڈ تک پہنچنے کیلئے کارروائی جاری ہے۔محسن نقوی
32ٹیچنگ ہسپتال سمیت 100سے زائدہسپتالوں کی اپ گریڈیشن مکمل ہو چکی ہے۔محسن نقوی
تقریبا104شاہراہوں کی تعمیرومرمت وبحالی مکمل ہو چکی ہے۔محسن نقوی
ہمارا کام مکمل ہو گیا ہے،اگلی حکومت بہت زیادہ کام کرے گی اور پنجاب پہلے سے زیادہ ترقی کرے گا۔محسن نقوی
چلڈرن ہسپتال اور دیگر ہسپتالوں کیلئے لفٹ خریدرہے ہیں۔محسن نقوی
چلڈرن ہسپتال میں سی ٹی سکین مشین 2017سے خراب تھی جسے فنکشنل کیا گیا۔محسن نقوی
صرف ہسپتالوں کی بلڈنگزہی نہیں اپ گریڈ کیں بلکہ جہاں جو مشینری چاہیے تھی وہ مہیا کی گئی ہے۔محسن نقوی
پورے سال کی پرفارمنس آئندہ چند روز میں میڈیا سے شیئرکریں گے۔محسن نقوی
اللہ سے بڑی امید ہے کہ اگلی حکومت جاری پراجیکٹس مکمل کرے اور نئے بہترین پراجیکٹس بھی لائے گی۔محسن نقوی
غلط لوگوں کی وجہ سے مافیا گروپس کو تقویت ملتی ہے۔محسن نقوی
شہباز شریف میرے لئے محترم ہیں،ان کا تجربہ اور کام مجھ سے کہیں زیادہ ہے۔محسن نقوی
شہباز شریف نے حکومت پنجاب کی سپیڈ کو داد دی،ان کا شکریہ لیکن وہ عمر اور کام کے معاملے ہم سے بہت آگے ہیں،ہمارا مقابلہ نہیں ہے۔محسن نقوی
انشاء اللہ سب کو اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔محسن نقوی
درخواست ہے کرکٹ کے معاملے میں کوئی بھی سیاست نہ لے کر آئے،کرکٹ پہلے زبوں حال میں ہے جسے بہتر کرنا ہے۔محسن نقوی
کرکٹ کو سیاست سے نقصان پہنچتا ہے اور اس سے ملک کو نقصان ہوتا ہے لہذا سپورٹس میں سیاست نہیں چلے گی۔محسن نقوی