راولپنڈی(ٹی این ایس) نصیر آباد پولیس کی کاروائی،سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث 02 رکنی گینگ گرفتار

 
0
22

راولپنڈی( )نصیر آباد پولیس کی کاروائی،سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث 02 رکنی گینگ گرفتار، چھینی گئی رقم 25 ہزار روپے، وارداتوں میں استعمال ہونے والا موٹرسائیکل اور اسلحہ برآمد۔تفصیلات کے مطابق سٹریٹ کرائم کی وارداتو ں میں ملوث 02رکنی گینگ کو گرفتار کر لیا،ملزمان کی شناخت حسنات اور عارف کے نام سے ہوئی، چھینی گئی رقم 25 ہزار روپے، وارداتوں میں استعمال ہونے والا موٹرسائیکل اور اسلحہ برآمد ہوا،ایس پی پوٹھوہار ناصر نواز کا کہنا تھاکہ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کرکے قرار واقعی سزادلوائی جائے گی، شہریوں کی جان و مال کی حفاظت اولین ترجیح ہے جس کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں ۔