عامر خان پاکستان میں برطانوی اور برطانیہ میں پاکستانی سفیر ہیں، برطانوی سفیر تھامس ڈریو

 
0
5375

اسلام آبادستمبر4(ٹی این ایس)پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے پاکستان میں تعینات برطانوی سفیر  تھامس ڈریو  سے ملاقات کی ،اس موقع پر برطانوی سفیر کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ورلڈ الیون کی آمد خوش آئند ہے، میری کوشش ہے کہ پاکستان میں کھیلوں کی بحالی کے لیے کردار ادا کروں ۔سابق برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون بھی پاکستان میں کھیلوں کے فروغ کے خواہش مند تھے۔ عامر خان کے حوالے سے برطانوی سفیر کا کہنا تھا کہ وہ پاکستان کے محمد علی ہیں ،عامر خان پاکستان میں برطانوی اور برطانیہ میں پاکستانی سفیر ہیں۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عامر خان  نے کہا کہ سپرلیگ کیلئے بڑا زبردست فیڈ بیک آ رہا ہے۔ اس لیگ کے انعقاد سے پاکستان میں پہلی بار خواتین کے باکسنگ مقابلے ہونگے،لیگ میں لاہور، اسلام ، ملتان اور فیصل آباد سمیت 8 شہروں سے ٹیم بنائی جائیں گی ۔
عامر خان کا کہنا تھا کہ یہ پروفیشنل لیگ ہوگی ورلڈ باکسنگ کونسل کے تحت مقابلے ہوں گے، سپر باکسنگ لیگ میں خواتین کھلاڑی بھی شامل ہوں گی ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں باکسنگ کا فروغ چاہتا ہوں ،انڈین باکسنگ لیگ دیکھ کر پاکستان باکسنگ لیگ بنانے کا خیال آیا، اگر بھارت میں باکسنگ ہوسکتی ہے تو پاکستان میں وہاں سے زیادہ ٹیلنٹ ہے۔
باکسر کا مزید کہنا تھا کہ انگلینڈ میں عامر خان اکیڈمی بڑی شاندار پرفارمنس دے رہی ہے، پہلی بار عید پاکستان میں گزاری یہاں پر عید گزارنا اچھا لگا۔ ایک سوال پر انکا کہنا تھا کہ ازدواجی زندگی پر نہیں،صرف باکسنگ پر بات کروں گا۔

پاکستان میں تعینات برطانوی سفیر تھامس ڈریو نے کہا ہے کہ ورلڈ الیون کی پاکستان میں آمد ملکی کرکٹ کے لئے خوش آئند ہے میری خواہش ہے کہ برطانوی ٹیم بھی یہاں کا دورہ کریں ۔