یوم دفاع پر فوج کی طرف سے نیا پرومو جاری

 
0
2887

راولپنڈی ، ستمبر 05 (ٹی این ایس) یوم دفاع کے موقع پر پاک فوج  نے” دفاع وطن بقائے وطن” کے تھیم پر نیا پرومو جاری کر دیا۔  پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ ،آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری  اس پرومو میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا پیغام بھی سنایا گیا ہے۔اس پرومو میں آرمی چیف کی 14 اگست کے موقع پر واہگہ بارڈر پر کی گئی تقریر کا حوالہ بھی دیا گیا۔

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ مشرق اور مغرب میں موجود پاکستان کے دشمن سُن لیں کہ دشمن کا گولہ بارود اور ان کی گولیاں ختم ہو جائیں گی لیکن پاک فوج کے سینے ختم نہیں ہوں گے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ یوم دفاع کی مرکزی تقریب ڈی ایچ کیو میں رات 8 بجے ہو گی۔ اپنے ٹویٹ میں ڈی جی آئی ایس پی آر نے پاکستان زندہ باد کا نعرہ بھی لگایا۔