میکسیکو میں 8.0شدت کا زلزلہ ،سونامی وارنگ جاری

 
0
404

میکسیکو سٹی:ستمبر 8 (ٹی این ایس) میکسیکو کے جنوبی علاقے میں 8.0شدت کے زلزلے کے بعد سونامی وارننگ جاری کر دی گئی ابتدائی طور پر دو اموات کی اطلاع ملی ہے۔ امریکی جیالوجیکل سروے کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ شب میکسیکو کی جنوبی ریاست چیاپاس کے شہر ٹریز پیکوز کے قریب سمندر میں8.0 کے زلزلے کے بعد 3 میٹر تک بلند سمندری لہریں ساحلی علاقوں سے ٹکرا سکتی ہیں ۔

زلزلے سے متاثرہ شہر سے ساڑھے چھ سو کلو میٹر دور دارالحکومت میکسیکو سٹی میں لوگوں کی بڑی تعداد گھروں سے باہر نکل آئی۔ زلزلے کا مرکز ٹریز پیکوز سے 120 کلو میٹر جنوب مغرب کی طرف اور زمین میں 33 کلو میٹر کی گہرائی میں تھا۔ حکام کی جانب سے زلزے کے بعد سونامی کی وارنگ جاری کر دی گئی ہے۔ جیولوجیکل سروے رپورٹ کے مطابق سونامی کی وارنگ وسطی امریکا،گوئٹے مالا، ایلسلواڈور، کوسٹا ریکا، پاناما ، ہنڈراس اور شمالی ایکواڈور کے لئے جاری کی گئی ہے۔