لاہور ستمبر 8 (ٹی این ایس) وزیراعلیٰ شہباز شریف کے پنجاب بھر میں ہر شعبہ جات میں انقلابی اقدامات سے پنجاب بھر کے شہریوں اور دیہاتیوں کی زندگیوں میں آسانیاں رونما ہوئی ہیں ،خاص طور پر تعلیم کے میدان میں آپ کی کاوشوں سے صوبہ پنجاب پاکستان کے دیگر صوبوں سے نمایاں نظر آتا ہے،وزیر اعلی پنجاب تعلیم کی افادیت کو مند نظر رکھتے ہوئے بہت سے اقدامات کیے ہیں ،شہباز شہرایف کا کہنا ہے کہ تعلیم ہی واحدکنجی ہے جو انسانی شعور کے بند دریچوں کے قفل کھولتی ہے۔ تعلیم کے بغیر انسان معاشی و سماجی ترقی نہیں کر سکتا۔ تعلیم حاصل کرنا صرف عبادت ہی نہیں قومی ذمہ داری بھی ہے۔ دنیا کی کوئی بھی قوم تعلیم کے بغیر ترقی اور عروج حاصل نہیں کر سکتی ا ورتعلیم قوم کے بچوں کا بنیادی حق ہے اوراس پر توجہ دینا نہایت ضروری ہے۔ تعلیم ہر کسی کا بنیاد ی حق ہے۔ معیاری تعلیم کے فروغ اور بہتری کے لیے ہنگامی بنیادوں پر کام کرنا ہے۔
عالمی یوم خواندگی کے موقع پراپنے پیغام میں وزیراعلیٰ کہاہے کہ ایک خواندہ شخص کاکردار پورے معاشرے کے کردار کی تشکیل کرتا ہے اور تعلیم کی بدولت ہی قومیںدنیا میں عروج حاصل کرتی اور اپنامقام بناتی ہیں۔مسلم لیگ (ن)کی حکومت فروغ تعلیم کے ذریعے بچوں کو روشن مستقبل دے رہی ہے اورشعبہ تعلیم کسی بھی ملک وقوم کی ترقی کی بنیاد ہوتا ہے۔ پاکستان کو درپیش غربت ، بے روزگاری اور جہالت جیسے چیلنجز سے نمٹنے کا واحد ذریعہ تعلیم ہے اور پاکستان میں اعلیٰ تعلیم کے فروغ سے تعلیمی نظام میں تیزی سے بہتری آرہی ہے۔ اساتذہ کو چاہیئے کہ وہ قوم کے بچوں کو اپنا بچہ سمجھ کر تعلیم دیں اور ان کی ذہنی تربیت کریں ۔ا پاکستان میں ٹیلنٹ ہے ہمیں اپنے طلبہ کی بھرپور حوصلہ افزائی کرنے کی ضرورت ہے۔
تعلیم پاکستان کے لیے ناگزیر ہے اورپاکستان کا مستقبل صرف تعلیم سے وابستہ ہے۔ صوبہ بھر میں فروغ تعلیم کو یقینی بنانے کیلئے بھر پور ،ٹھوس اور مثالی اقدامات کئے جا رہے ہیں ۔حکومت پنجاب نے صوبے میں تعلیمی شعبے کو عصر حاضر کے جدید چیلنجز سے نبرد آزما و جدید خطوط پر استوارکرنے کیلئے منظم و ٹھوس پالیسی اپنائی ہے ۔ اساتذہ کی میرٹ پر تقرری ،زیور تعلیم پروگرام اور اساتذہ کا تربیتی پروگرام اہم اقدمات ہیں۔پنجاب حکومت نے تعلیم کے فروغ اور شرح خواندگی میں اضافے کیلئے ا نقلابی اقدامات کئے ہیں۔
فروغ تعلیم کیلئے وسائل کی فراہمی اخراجات نہیں بلکہ قوم کے تابناک مستقبل کیلئے سرمایہ کاری ہے۔ شہباز شریف نے لندن سے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ حالیہ بارشوں کے پیش نظر ڈینگی سرویلنس کا کام تیز کیا جائے اور ڈینگی سے نمٹنے کیلئے متعلقہ ادارے پوری طرح چوکس ہو کر کام کریں۔ بارشوں کے باعث کھڑے پانی کا فوری نکاس یقینی بنایا جائے،اس حوالے سے کسی قسم کی کوتاہی یا غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ انسداد ڈینگی کے حوالے سے تمام ادارے مربوط انداز سے کام کریں اور عوام کو ڈینگی سے محفوظ رکھنے کیلئے ہر ضروری قدم اٹھایا جائے۔ انسداد ڈینگی اقدامات کے حوالے سے احتیاطی تدابیر سے عوام کو آگاہ رکھنے کیلئے بھرپور مہم چلائی جائے اور انسداد ڈینگی کے اقدامات کی جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے مانیٹرنگ جاری رکھی جائے۔













