پاکستان سپرلیگ کے اگلے سیزن کا فائنل کراچی میں ہوگا،ْگور نر سندھ محمد زبیر

 
0
372

سلام آباد ستمبر 15 (ٹی این ایس): گورنر سندھ محمد زبیر عمر نے کہاہے کہ پاکستان سپرلیگ کے اگلے سیزن کا فائنل کراچی میں ہوگا۔ڈیوس کپ ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ کراچی کے حالات لاہور سے مختلف نہیں ہیں،ْپی ایس ایل کا فائنل کراچی میں کرانے کیلئے چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی سے بات کی ہے اورکراچی پی ایس ایل کے آئندہ ایڈیشن کا فیصلہ کن معرکے کی میزبانی کرے گا،ْ فائنل کے لیے خصوصی سیکیورٹی پلان بنایا جائے گا اور انٹرنیشنل کرکٹرز کو فول پروف سیکورٹی فراہم کی جائے گی۔
گورنر سندھ نے کہا کہ پاکستان کھیلوں کے لیے محفوظ ملک ہے، ہم بڑے ایونٹس کروانے کی صلاحیت رکھتے ہیں، بارہ سال کے بعد ڈیوس کپ پاکستان میں کھیلا جارہا ہے اور دنیا کو ڈیوس کپ کے شاندار انعقاد سے اچھا پیغام جائے گا۔ کھیلوں کے فروغ کیلئے وزیر اعظم سے بات کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ کھیلوں کے لئے مزید فنڈ اکھٹا کرنے کی کوشش کریں گے، پاکستان میں ہر سطح کے عالمی مقابلے کروا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کھیلوں کا وسیع انفراسٹرکچر موجود ہے، ماضی میں دیگر کھیلوں میں پاکستان کی کارکردگی بہتر تھی۔پاکستان ٹینس فیڈریشن کے صدر سینیٹر سلیم سیف اللہ نے کہاکہ صوبائی و مرکزی حکومت کے تعاون کرنے پر شکرگزار ہیں۔