نومبر میں چین،جاپان اور جنوبی کوریا کا دورہ کروں گا،صدر ڈونلڈ ٹرمپ

 
0
371

واشنگٹن ستمبر 15(ٹی این ایس): امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ رواں سال نومبر میں چین،جاپان اور جنوبی کوریا کا دورہ کریں گے،انھوں نے کہا کہ امریکی فیڈرل ریزرو بینک کے نئے سربراہ کے لئے انھوں نے اپنا انتخاب ابھی حتمی نہیں کیا تاہم اس کے لئے جینٹ یلن ان کی پسندیدہ ہیں۔ڈونلد ٹرمپ نے امریکا میں سرگرم نسل پرست معتصب تحریکوں کے خلاف مذمتی کانگریسی قرارداد پر دستخط کر دیئے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ رواں سال نومبر میں چین،جاپان اور جنوبی کوریا کا دورہ کریں گے۔
صدر ٹرمپ نے ائر فورس ون پر دوران سفر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ نومبر میں چین،جاپان اور جنوبی کوریا کے دورے کے علاوہ ممکنہ طور پر ویتنام میں ایپک کانفرنس میں شریک ہو سکتے ہیں،ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ فلپائن میں آسیان اجلاس میں اگر امریکا کو بلایا گیا تو وہ وہاں بھی جانے پر غور کر سکتے ہیں۔انھوں نے کہا کہ فیڈرل ریزرو بینک کے نئے سربراہ کے لئے جینٹ یلن ان کی پسندیدہ ہیں تاہم ابھی انھوں نے کوئی فیصلہ نہیں کیا،دریں اثناء وائٹ ہاؤس کے مطابق صدر ٹرمپ نے کانگریس کی جانب سے امریکا میں سرگرم نسل پرست معتصب تحریکوں کے خلاف مذمتی کانگریسی قرارداد پر دستخط کر دیئے، مذکورہ قرار داد امریکا کی متعدد ریاستوں میں نسلی تعصب اور تشدد کے بڑھتے ہوئے واقعات کے پیش نظر وہاں سرگرم نفرت پھیلانے والے گروپس جیسے کہ کو کلس کلان،نیو نازی،وائٹ میسسٹس وغیرہ شامل ہیں کے خلاف کانگریس میں پیش کی گئی تھی۔